وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ڈیری فارمنگ کو ترغیب دینے کے لیے، اےایچ ڈی محکمہ کی پالیسی مداخلت

Posted On: 16 DEC 2022 5:50PM by PIB Delhi

ملک میں ڈیری فارمنگ کو ترغیب دینے کے لیے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ نے درج ذیل پالیسی مداخلتیں کی ہیں:

  1. راشٹریہ گوکل مشن دسمبر 2014 سے دیسی مویشیوں کی نسلوں کی ترقی اور تحفظ کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔ یہ اسکیم دودھ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور ملک کے دیہی کسانوں کے لیے ڈیری کے کاروبار کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے، دودھ کی پیداوار اور دودھ دینے والے مویشیوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ یہ اسکیم محکمہ کی نظر ثانی شدہ اور دوبارہ ترتیب شدہ اسکیم کے تحت 2021-22 سے 2025-26 تک 2400 کروڑ روپے کی مختص رقم کے ساتھ جاری ہے۔
  2. کوآپریٹو ڈیری کے شعبہ میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی خریداری، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے لیے ڈیری کابنیادی ڈھانچہ بنانے کے مقصد کے لیے، ڈیری کی فروغ کےقومی پروگرام کی اسکیم 2014-15 سے نافذ کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم سے ملک میں ڈیری کوآپریٹیو کے تحت اندراج شدہ ڈیری کسان اراکین کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس اسکیم کو محکمہ کی نظر ثانی شدہ اور دوبارہ ترتیب شدہ اسکیم کے تحت 2021-22 سے 2025-26 تک جاری رکھا گیا ہے۔
  • III. ڈیری پروسیسنگ اور بنیادی ڈھانچہ کی فروغ کا فنڈ (ڈی آئی ڈی ایف) - یہ اسکیم دودھ کی پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور ٹھنڈک کی سہولیات کی تخلیق/مضبوطی کے مقصد سے لاگو کی جا رہی ہے۔ اسکیم کے تحت، این اے بی اے آرڈی، مارکیٹ سے فنڈ اکٹھا کرتا ہے اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی ) کے ذریعے 2.5فیصدسود کی امداد کے ساتھ ڈیری کوآپریٹیو کو قرض فراہم کرتا ہے۔ مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ، زرعی اور دیہی ترقی کے قومی بینک (این اے بی اےآرڈی ) کو 2.5فیصد سود کی امداد فراہم کرتا ہے۔
  1. نیشنل لائیو اسٹاک مشن معیاری خوراک اور چارے کی بہتر دستیابی اور ڈیری کے مویشیوں سمیت، مویشیوں کے خطرے کی کوریج پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ اس اسکیم میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ چارے کے شعبے پر بھی توجہ مرکوزکی گئی ہے۔
  2. جانوروں کی بیماریوں جیسے پاؤں اور منہ کی بیماری، بروسیلوسس پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے اور مویشیوں کی دیگر متعدی بیماریوں کے کنٹرول کے لیے ریاستی حکومتوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے لائیو اسٹاک ہیلتھ اینڈ ڈیزیز کنٹرول ( ایل ایچ اور ڈی سی) کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کی دہلیز پر مویشیوں کی صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے، اسکیم کے تحت، متحرک ویٹرنری یونٹس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
  3. ریاستی ڈیری کوآپریٹو اور فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشن (ایس ڈی سی ایف پی او) کو معاونت کی اسکیم کے تحت، مالی سال 2020-21سے ورکنگ کیپیٹل قرضوں پر سود میں رعایت کی شکل میں ایک بار دی جانے والی امداد متعارف کرائی گئی ہے تاکہ ڈیری کوآپریٹیو اور ڈیری کے شعبہ میں مصروف کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
  4. حکومت ہند مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) کو نافذ کر رہی ہے۔ اسکیم کے دیگر اجزاء کے علاوہ ڈیری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچہ کے قیام میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے 15000 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔
  5. کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) - پہلی بار، حکومت ہند نے کے سی سی کی سہولت کو، مویشی پروری اور ماہی گیری کے کسانوں کو ان کے کام کرنے والے سرمائے کی ضرورت کے لیے توسیع دی ہے جس میں کرایہ دارکسان/کرائے پر/لیز پر دیے گئے یا شیڈ کی ملکیت رکھنے والےافراد یا مشترکہ قرض لینے والے، مشترکہ ذمہ داری کےگروپس یا ذاتی مدد کے گروپس، اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

یہ جانکاری ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.14282

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1886478) Visitor Counter : 98


Read this release in: English