قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے نوجوان طلباء کو پریکشا پہ چرچہ 2023 کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی

Posted On: 24 DEC 2022 8:23PM by PIB Delhi

ہائی لائٹس:

https://innovateindia.mygov.in/ppc-2023 پورٹل رجسٹریشن کے لیے 25 نومبر 2022 سے لائیو تھا اور 30 دسمبر 2022 تک کھلا رہے گا۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج طلباء، اساتذہ، اور والدین سے  ’’پریکشا پہ چرچہ 2023‘‘ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی، جس کے جنوری میں منعقد ہونے کی توقع ہے اور ان سے  کہا کہ وہ قومی پلیٹ فارم پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی  کا موقع حاصل کریں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک انوکھے انٹریکٹو پروگرام – پریکشا پہ چرچہ کا تصور پیش کیا ہے، جس میں پورے ملک اور بیرون ممالک سے طلباء، والدین، اساتذہ کو ان سے بات چیت کرتے ہوئے امتحانات سے پیدا ہونے والے تناؤ پر گفتگو کرتے ہیں اور تناؤ سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ زندگی کو اتسو (جشن) کے طور پر منایا جا سکے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی والدین اور اساتذہ کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے تاکہ  طلباء کو  ان کی خواہشات اور اہداف کو پورا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

کلاس 9 سے 12 تک کے اسکولی طلباء کو آن لائن تخلیقی تحریری مقابلہ کے ذریعے وزیر اعظم کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔  https://innovateindia.mygov.in/ppc-2023 پورٹل رجسٹریشن کے لیے 25 نومبر 2022 سے لائیو تھا اور 30 دسمبر 2022 تک کھلا رہے گا، جس کے لیے تھیم درج ذیل ہوں گے:

.I طلباء کے لیے تھیم

1. اپنے مجاہدین آزادی کو جانیں

آپ نے اپنی ریاست یا خطہ  کے مجاہدین آزادی کے بارے میں زندگی کی کون سی کہانیاں سنی ہیں؟ ان کی زندگی سے آپ کو کیا حوصلہ ملتا ہے؟ آپ اپنے ملک کی خدمت کس طرح کرنا چاہتے ہیں؟

2. ہماری ثقافت ہمارا فخر ہے

آپ کی ریاست کی ثقافت میں کیا خاص بات ہے؟ اس ثقافت کے کون سے عناصر آپ کو اپنے ملک پر فخر کا احساس دلاتے ہیں؟

3. میری کتاب میری ترغیب

وہ کون سی کتاب ہے جس نے آپ کو بہت متاثر کیا اور کیوں؟

4. آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیات کو بچائیں

پائیدار ترقی کے بارے میں آپ کے خیالات کیا ہیں؟ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آپ ہماری آنے والی نسل کے لیے کن چیلنجوں کا اندازہ لگاتے ہیں؟ ہمیں اپنی ماحولیات کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟ ایک طالب علم کے طور پر آپ پائیدار ترقی میں کیسے حصہ ڈال سکتے ہیں؟

5. میری زندگی، میری صحت

صحت مند رہنا کیوں ضروری ہے؟ صحت مند رہنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں؟

6. میرا اسٹارٹ اپ کا خواب

زندگی میں کامیابی کے لیے خود انحصاری کے لیے طلبہ میں انٹرپرینیورشپ اور ساتھ ہی ساتھ ملک کی معیشت اور ورک کلچر میں تعاون کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپنے اسٹارٹ اپ کے بارے میں آپ کے کیا خواب ہیں؟

7. ایس ٹی ای ایم تعلیم/ حدود کے بغیر تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی 2020 طلباء کی طرف سے مضامین کے انتخاب میں لچک کی سفارش کرتی ہے۔ طلباء کو اپنی پسند کے مضامین لینے، اپنا راستہ خود منتخب کرنے اور اپنی پسند کا پیشہ اختیار کرنے کی آزادی ہوگی۔ سائنس اور ریاضی سے آگے بھی زندگی ہے۔ آپ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ اس تبدیلی کی سفارش میں آپ کو کیا چیلنجز نظر آتے ہیں؟ آپ کی کیا تجاویز ہیں؟

8. اسکولوں میں سیکھنے کے لیے کھلونے اور کھیل

کھلونے اور کھیل بھی سیکھنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ ثانوی مرحلے میں کھلونوں اور کھیلوں کے ذریعے سیکھنے والے طلباء کے بارے میں اپنا نظریہ لکھیں۔

II. اساتذہ کے لیے تھیم

1. ہمارا ورثہ

سیکھنے والوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ’ہندوستانی‘ روایتی علم کی تعلیم کا جوہر کیا ہے؟ آپ اس کو سکھانے کا منصوبہ کیسے بنائیں گے، ان شعبوں میں جو آپ نے اسکول میں شروع کیا ہے۔

2. سیکھنے کے ماحول کو فعال کرنا

ایک استاد کے طور پر آپ کا کردار کیا ہونا چاہیے تاکہ آپ کے شاگردوں کی بہتر تعلیم اور جذباتی اور ذہنی صحت کے لیے ایک صحت مند اور سازگار کلاس روم ماحول پیدا ہو؟ آپ تمام سیکھنے والوں کی شرکت اور سیکھنے کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمیوں کی تشکیل کیسے کریں گے؟ ’پیئر لرننگ‘ کے بارے میں آپ کے خیالات اور رائے کیا ہیں؟

3. تعلیم برائے ہنر

ہنر کی تعلیم بہت ضروری ہے۔ اگرچہ ہمارے ملک میں ہنر کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پورے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ثانوی سطح کے طلباء میں پیشہ وارانہ تعلیم کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے طلباء تعلیم / اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح نہیں دیتے ہیں، بلکہ وہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے مختلف راستے تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

4. کم نصابی بوجھ اور امتحانات کا کوئی خوف نہیں

طلباء کو تجرباتی تعلیم اور پروجیکٹ پر مبنی نصاب کے ذریعے سیکھنا ہے۔ وہ جو کچھ سیکھتے ہیں اور کیسے سیکھتے ہیں اس پر اعتماد کرنے کے لیے، یہ خود بخود امتحان کا دباؤ کم کر دے گا۔ ایک استاد کی حیثیت سے آپ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اس تناظر کو نافذ کرنے کے لیے کیا اقدامات کریں گے۔

5. مستقبل کے تعلیمی چیلنجز

آپ کی رائے میں موجودہ تعلیمی چیلنجز کیا ہیں؟ اسکول، اساتذہ اور والدین کو بچوں کو تعلیمی توقعات میں ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کس طرح سہولت فراہم کرنی چاہیے؟

III. والدین کے لیے تھیم

1. میرا بچہ، میرا استاد

آپ کے بچے نے آپ کو کون سی دلچسپ چیز سکھائی ہے؟ آپ نے اسے کیسے سیکھا اور اس کے مطابق ڈھال لیا؟ اپنے بچوں کی دلچسپیوں کے مطابق ڈھالنا کیوں ضروری ہے؟

2. تعلیم بالغاں  –  سب کو خواندہ بنانا

آپ کے نزدیک تعلیم بالغاں کی کیا اہمیت ہے؟ اس سے بااختیار قوم کیسے بن سکتی ہے؟ جدید مسائل کے بارے میں بالغوں کو سمجھنے میں بچے کیسے تعاون کر سکتے ہیں؟

3. ایک ساتھ سیکھنا اور بڑھنا

آپ گھر میں اپنے بچے کو اسکول میں سیکھنے کی تعریف کیسے کریں گے؟ اپنے بچے کے صحت مند سیکھنے کے عمل میں بطور والدین آپ کے کردار پر ایک تخلیقی نوٹ لکھیں۔

جناب ارجن منڈا نے اس موقع پر کہا، ’’21ویں صدی کے سنہرے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم، وزیر اعظم نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ طلباء کی مجموعی ترقی ملک کی مجموعی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ’پریکشا پہ چرچہ‘ جیسا باوقار ڈائیلاگ پروگرام اس جامع مہم کی ایک کڑی ہے۔ ہمارے طلباء، خاص طور پر ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں، آشرم اسکول، پری پوسٹ میٹرک اسکالرز کے اساتذہ، اور والدین سے اس تحریکی پروگرام میں شرکت کی درخواست ہے۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 14341



(Release ID: 1886428) Visitor Counter : 116


Read this release in: Telugu , English , Assamese