وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجناتھ سنگھ نے آتم نر بھر بھارت کی کامیابی کو ہندوستان کے نوجوانوں کی خود اعتمادی سے منسوب کیا


سب کا ساتھ سب کا وکاس سے ہندوستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں: رکشا منتری

ہندوستان اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ عالمی معیارات مرتب کر رہا ہے: رکشا منتری

Posted On: 24 DEC 2022 8:06PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے آج آتم نر بھر بھارت کی کامیابی کا سہرا ان لوگوں کو دیا، جو ہندوستان کی کہانی اور ہندوستان کے نوجوانوں کی خود اعتمادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی این ایس وکرانت کے ساتھ ہی، ہندوستان طیارہ بردار بحری جہاز بنانے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے اور وہ طاقتور جنگی جہاز بھی بنا رہا ہے، جو ایک مضبوط اور خود کفیل قوم کی نشاندہی کرتا ہے۔ دہرہ دون میں سوامی راما ہمالین یونیورسٹی کے 5ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے، جناب راجناتھ سنگھ نے ٹیم اسپرٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انفرادی کامیابی تو اہم ہےہی ، لیکن پوری ٹیم تبھی کامیاب ہوتی ہے جب ہمیں وہ پہچان ملتی ہے جس کے ہم حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اسپرٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کی اپیل کی بنیاد ہے، جس نے ہندوستان کے لیے نئے امکانات پیدا کیے ہیں اور ہمارے ملک کے عالمی قد میں اضافہ کیا ہے۔

رکشا منتری نے فارغ التحصیل طلباء سے کہا کہ وہ میدان میں اترتے ہی توانائی اور جوش کے ساتھ زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنریشن زیڈ میں ڈیجیٹل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسیع صلاحیت ہے، جو آج ہماری زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 جی کنیکٹیویٹی اور دیگر ٹیکنالوجیوں کے شروع ہونے کے ساتھ، ہندوستان ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ٹیلی کام ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ عالمی معیارات قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے صحت سے لے کر تعلیم تک کے شعبوں میں وسیع امکانات پیدا کیے ہیں، یہاں تک کہ ہندوستان کا 101واں یونیکارن ایک ایجوٹیک اسٹارٹ اپ ہے۔‘‘ہندوستان کے نوجوانوں کے کاروباری جذبے کی تعریف کرتے ہوئے، رکشا منتری نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے اسٹارٹ اپس 2014 میں تقریباً 500-400 تھے جو آج بڑھ کر 80,000 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

رکشا منتری نے حاضرین کو سماجی بہبود کے تئیں ہماری ذمہ داری کو یاد دلایا اور طلباء سے اپیل کی کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی کوششوں کے ذریعے دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کو مواقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، اور  کووڈ-19 وبائی مرض کے چیلنج کے جواب کے ذریعے، ہندوستان صحت سے لے کر دفاع تک کے شعبوں میں آتم نربھر (خود کفیل) بن گیا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ وبائی مرض کے دوران نہ صرف ہندوستان نے اپنے شہریوں کو ویکسین لگائی بلکہ دنیا بھر کے 100 ممالک کو بھی ویکسین فراہم کیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کی عالمی قیادت کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روحانی اور معاشی طاقت ابدی حکمت اور ابدی سچائی پر مبنی ہے اور اسی لیے عالمی سطح پر پہچانی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہندوستان کا شاندار ماضی اور روایات ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں‘‘۔ انہوں نے ریاضی، سائنس اور فلسفہ جیسے شعبوں میں ہندوستان کی قدیم شراکتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ہر شعبے میں نئی بلندیوں کو چھونے اور ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہماری شاندار ثقافتی روایات سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والا دور ہندوستان کا ہے جو اب دنیا کی پانچ اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب کا اختتام طلبہ سے ہندوستان کی بھرپور ثقافتی تاریخ پر فخر کرنے کو کہتے ہوئے کیا، جو ہم سب کے لیے ترغیب کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے آئیں اور ہندوستان کو دوبارہ وشو گرو بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کو ہر شعبے میں سبقت حاصل کرنے اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی صلاحیت پر اعتماد ہونا چاہیے۔

کانووکیشن کی اس تقریب میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اتراکھنڈ کے وزیر کابینہ ڈاکٹر دھن سنگھ راوت، ایس آر ایچ یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر وجے دھسمانا اور دیگر معززین بشمول مقامی عوامی نمائندے اور طلباء کے والدین اور سرپرست اور یونیورسٹی کے فیکلٹی اور عملہ کے افراد بھی موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 14340

 

 


(Release ID: 1886415) Visitor Counter : 240


Read this release in: English