نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جنگلات ہندوستانی اخلاقیات، شعور اور ثقافت کا اٹوٹ اور بنیادی حصہ رہے ہیں: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تباہی سے لڑنے کے لیے اجتماعی عالمی کارروائی کی اپیل کی

’نوع انسانی سیارے کو اپنا خصوصی استحقاق نہیں سمجھ سکتی‘

نائب صدر جمہوریہ نے 2021 بیچ کے انڈین فاریسٹ سروس کے پروبیشنرز کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 24 DEC 2022 5:46PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکر نے آج تمام اقوام سے اجتماعی کارروائی کی اپیل کی تاکہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے بڑے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ قدرتی وسائل کا استعمال لاپرواہی سے کرنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’نوع انسانی کرہ ارض کو اپنے خصوصی استحقاق کے طور پر نہیں لے سکتی‘۔

نائب صدر جمہوریہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں انڈین فاریسٹ سروس کے 2021 بیچ کے پروبیشنرز کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ فاریسٹ سروس آفیسرز کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’آپ کا واسطہ ہماری قبائلی برادریوں کے ساتھ ہوگا اور آپ ان کی قدیم ثقافت کا پہلا تجربہ حاصل کریں گے۔ آپ کو ان کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔

جناب دھنکر نے جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’جنگل ہندوستانی اخلاقیات، شعور اور ثقافت کا ایک لازمی اور بنیادی حصہ رہے ہیں‘۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان جنگلات کی دولت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے، انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ’انسان کی خدمت کے لیے فطرت کی خدمت کریں‘، یہ تجویز کرتے ہوئے کہ وہ ’فطرت کے سفیر‘ ہیں۔

ماحولیاتی انحطاط کے مسئلہ پر روشنی ڈالتے  ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تشویش کی بات  ہے کہ گاؤں کی عوامی زمینیں اور قدرتی پانی کے ذخائر جیسی چیزیں انسانی لالچ کی وجہ سے کم ہو رہی ہیں۔

ریاستی پالیسی کے ہدایتی اصولوں کے ایک حصے کے طور پر ’جنگلات کی بقا اور تحفظ‘ کو شامل کرنے کے لیے آئین سازوں کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’فطری ماحولیات کا تحفظ اور اور جانداروں کے لیے ہمدردی‘ جیسے شہریوں کے بنیادی فرائض کو شامل کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی تھی۔ انہوں نے ماحولیات کے تحفظ میں لوگوں کو شامل کرنے اور ان کی شراکت کو بہتر بنانے کے لیے وسیع تر اقدامات پر زور دیا۔

ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر کے سکریٹری جناب سنیل کمار گپتا، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی، جنگلات کے ڈائرکٹر جنرل اور اسپیشل سکریٹری جناب سی پی گوئل اور راجیہ سبھا کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر وندنا کمار، آئی جی این ایف اے  کے ڈائرکٹر جناب بھرت جیوتی اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 14331

 


(Release ID: 1886374) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Tamil