وزارت دفاع
ایرو انڈیا 2023 ء کے لئےمیڈیا رجسٹریشن آج سے شروع ہو رہا ہے
Posted On:
23 DEC 2022 7:00PM by PIB Delhi
’ ایرو انڈیا - 2023‘ کا 14 واں ایڈیشن 13 سے 17 فروری ، 2023 ء تک بنگلورو ( کرناٹک ) کے یلہنکا میں ایئر فورس اسٹیشن میں منعقد ہوگا۔
میڈیا کے افراد کے نمائش میں آنے کے لئے رجسٹریشن آج یعنی 23 دسمبر ، 2022 ء سے شروع ہو رہا ہےاور یہ رجسٹریشن ایرو انڈیا 2023 کی ویب سائٹ https://aeroindia.gov.in/registration/media-authentication-form پر کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔ غیر ملکی صحافی جو ایونٹ کی کور کرنا چاہتے ہیں، ان کے پاس ایک درست 'جے ویزا' ہونا ضروری ہے۔ رجسٹریشن 07 جنوری ، 2023 ء کو ختم ہو جائے گا ۔
جو لوگ رجسٹر یشن کرانا چاہتے ہیں ، انہیں مندرجہ ذیل کی ضرورت ہو گی :-
i. ایک درست میڈیا شناختی کارڈ نمبر، پی آئی بی/اسٹیٹ ایکریڈیٹیشن کارڈ نمبر اگر تسلیم شدہ ہو، اور اگر نہیں، تو حکومت کا جاری کردہ فوٹو شناختی کارڈ نمبر۔
ii. 512 کے بی سے کم فائل سائز کا ایک فوٹو گراف ۔
پانچ روزہ ایونٹ میں ایرو اسپیس اور دفاعی صنعتوں کی ایک بڑی تجارتی نمائش کے ساتھ ساتھ آئی اے ایف کی طرف سے فضائی ڈسپلے بھی شامل ہوگا۔ ایرو اسپیس انڈسٹری میں عالمی رہنماؤں اور بڑے سرمایہ کاروں کے علاوہ، شو میں دنیا بھر سے تھنک ٹینکس کی شرکت بھی ہو گی ۔ ایرو انڈیا ہوابازی کی صنعت میں معلومات، خیالات اور نئی پیش رفت کے تبادلے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔ گھریلو ہوابازی کی صنعت کو تقویت دینے کے علاوہ ، اس سے میک ان انڈیا کے مقصد کو مزید تقویت حاصل ہو گی ۔
ایرو انڈیا 2021 ء میں 55 سے زیادہ ممالک کے مندوبین اور 540 سے زیادہ نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 14324
(Release ID: 1886329)
Visitor Counter : 152