کامرس اور صنعت کی وزارتہ

او این ڈی سی ای کامرس کو جمہوری بنائے گا اور لاکھوں چھوٹے تاجروں کو ای کامرس کے ذریعہ پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا: سکریٹری جناب انوراگ جین


سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی، جناب انوراگ جین نے نئی دہلی میں او این ڈی سی آفس کا افتتاح کیا

Posted On: 16 DEC 2022 6:39PM by PIB Delhi

صنعت کی فروغ اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے محکمہ کے سکریٹری، جناب انوراگ جین نے آج کہا کہ اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) ای کامرس کو جمہوری بنائے گا اور لاکھوں چھوٹے تاجروں کو ای کامرس سے حاصل ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ او این ڈی سیصارفین کو مزید انتخاب کی پیشکش کرکے بااختیار بنائے گا۔ انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں او این ڈی سی کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد کہی۔

اس موقع پر جناب انوراگ جین نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے شہریوں کی خدمت کے لیے عوامی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کا راستہ اختیار کیا ہے اوریو پی آئی، جن دھن، آدھار، کو ون اور یو ایل آئی پیاس نقطہ نظر کی مثالیں ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ او این ڈی سی بھی ایک ایسا ہی اقدام ہے جس میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہ کام کر رہے ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221216-WA0025(1)KCFQ.jpg

ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک (او این ڈی سی)، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی)کی ایک پہل ہے، حکومت ہندکی وزارت تجارت،ڈیجیٹل کامرس میں انقلاب لانے کے لیے ایک سہولتی نمونہ تیار کرنے کے لیے، جو ہندوستان میں خوردہ ای کامرس کے دخول کو زیادہ زور دیتا ہے۔

ایک حقیقی آغاز کے طور پر، او این ڈی سی نے معاون کام کرنے والی جگہ میں کام کرکے کاروائی شروع کی۔ آج، او این ڈی سی کے سرکاری کام کی جگہ کا افتتاح، تنظیم کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اسٹارٹ اپ مائنڈ سیٹ کے ساتھ حکومت کے تعاون سے ایک تنظیم بنانے کے وژن کےمد نظر، ’اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس‘ کو 31 دسمبر 2021 کو ایک غیر منافع بخش، سیکشن-8 کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا۔ کمپنی کو کوالٹی کونسل آف انڈیا میں شامل کیا گیا،جو ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ ایک خود مختار تنظیم ہے۔ جہاں پراجیکٹ کے لیے بانی کا کام ایک مشن موڈ میں شروع کیا گیا تھا۔ کیو سی آئی کو ’پروٹیئن‘نے او این ڈی سی کی شمولیت کے لیے شریک بانی کے طور پر جوائن کیا۔ بہت سے سرکاری اور نجی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے اب تک او این ڈی سی میں ایکویٹی کے لئے  حصہرسدی کی ہے۔ 500 کروڑ کے مجاز سرمائے کے ساتھ، او این ڈی سی کے پاس 180 کروڑ روپے کے ادا شدہ سرمائے سمیت پہلے ہی 230 کروڑ روپے کے وعدے ہیں۔

 حکومت اور صنعت کی شراکت کے ساتھ ایک مشاورتی کونسل، جون 2021 سے قائم ہے۔ کمپنی کی ترقی کے ساتھ ساتھ ، بورڈ کے 12 ممبران نے کمپنی میں شمولیت اختیار کی ہے، جن میں کامرس اور صنعت کی وزارتوں (ڈی پی آئی آئی ٹی)، ایم ایس ایم ای اور صارفین کی امور کے تین سرکاری نامزد افراد شامل ہیں۔

او این ڈی سی کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:

1۔ ای-کامرس کی ڈیموکریٹائیزیشن اور غیرمرکوزیت

2۔ فروخت کنندگان، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی کاروبار کے لیے شمولیت اور رسائی

3۔صارفین کے لیے انتخاب اور آزادی میں اضافہ

بنگلورو شہر میں او این ڈی سی کا بِیٹا ٹیسٹنگ مرحلہ پلیٹ فارم پر مرکوز رسائی کے متبادل کے طور پر ای-کامرس کے لیے رسائی کو تحریک دینے کا پہلا قدم تھا۔ یہ تمام صارفین اور فروخت کنندگان کے لیے ای- کامرس کے منظر نامے کی تزئین کو مزید جامع ، رسائی کے قابل اور تجربے پر مبنی بنائے گا۔

بِیٹا ٹیسٹنگ مرحلے کے حصے کے طور پر ، 30 ستمبر 2022 کو ، نیٹ ورک گروسری اور ایف اور بی زمروں میں ، بنگلورو شہر میں عوامی صارفین کے لیے لائیو ہوا۔

*****

U.No.14277

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1886278) Visitor Counter : 117


Read this release in: English