کامرس اور صنعت کی وزارتہ

انڈین فٹ ویئر اینڈ لیدر ڈیولپمنٹ پروگرام(آئی ایف ایل ڈی پی)

Posted On: 16 DEC 2022 7:10PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے 19 جنوری 2022 کو مرکزی شعبے کی اسکیم ’انڈین فٹ ویئر اینڈ لیدر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ (آئی ایف ایل ڈی پی) کو 31مارچ2026 تک، یا مزید جائزہ تک، جو بھی پہلے ہو، جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے چمڑے اور جوتے کی صنعتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آئی ایف ایل ڈی پی کو چھ ذیلی اسکیموں کے ساتھ نفاذ کے لیے منظوری دی گئی ہے اور تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. پائیدار ٹکنالوجی اور ماحولیاتی فروغ (ایس ٹی ای پی):- ہر کامن ایفینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ(سی ای ٹی پی) کے لیے امداد شمال مشرقی علاقوں کے لیے کل پروجیکٹ لاگت کی 80فیصد شرح سےہوگی جس میں صنعت/فائدہ اٹھانے والا حصہ پروجیکٹ لاگت کا 20فیصد ہوگا۔ اور صنعت/فائدہ اٹھانے والے حصہ کے ساتھ دیگر علاقوں کے لیے کل پروجیکٹ لاگت کا 70فیصد پروجیکٹ لاگت کا 30فیصد ہوگا جس کی حد 200 کروڑ ہوگی۔
  2. چمڑے کے شعبے کی مربوط ترقی(آئی ڈی ایل ایس):- شعبہ جاتی اکائیوں کو ان کی جدید کاری/صلاحیت میں توسیع/ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کے لیے 30فیصد مائیکرو، چھوٹی اینڈ میڈیم درمیانےدرجے کی صنعتوں کی (ایم ایس ایم ای) اکائیوں اور 20فیصد دیگر اکائیوں کو فراہم کی گئی۔ شمال مشرقی علاقوں کے لیے ایم ایس ایم ای یونٹوں کو پلانٹ اور مشینری کی لاگت کا 40فیصد اور دیگر اکائیوں کو 30فیصدمالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ گھریلو تیار شدہ مشینری کے لیے 5فیصداضافی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔
  3. میگا لیدر فوٹ وئیر اینڈ اسیسریز کلسٹر ڈیولپمنٹ (ایم ایل ایف اے سی ڈی):- شمال مشرقی علاقوں میں پروجیکٹ لاگت کا 70فیصد اور دوسرے علاقوں کے لیے پروجیکٹ لاگت کے 50 فیصد پر مدد فراہم کی جاتی ہے جو کہ زمین کے کل رقبے پر منحصر ہے جیسا کہ اس میں بتایا گیا ہے۔ رہنما خطوط اور زمین کی ترقی،بنیادی ڈھانچہ، سماجی بنیادی ڈھانچہ  پیداواری سہولیات بشمول پلگ اور پلے کی سہولت کے ساتھ، استعمال کے لیے تیار شیڈ، آر اینڈ ڈی معاونت اور برآمدی خدمات کے لیے زمین کی قیمت کو چھوڑ کر زیادہ سے زیادہ سرکاری امداد  125 کروڑ تک محدود ہے۔
  4. جوتے اور چمڑے کے شعبے میں ڈیزائن اسٹوڈیوز کی ترقی: - مرکزی امداد ہر ڈیزائن اسٹوڈیو کے لیے 10 کروڑ روپے کی حد تک کل موضوع کے 50فیصد تک محدود ہوگی۔ استفادہ کنندگان کا حصہ پراجیکٹ کی لاگت کا 50 فیصد باقی ہوگا۔

ذیلی اسکیموں کے رہنما خطوط ڈی پی ا ٓئی آئی ٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جس کا لنک https://dpiit.gov.in/indian-footwear-leather-and-accessories-development-program ہے۔ تمام ذیلی اسکیموں کو نیشنل سنگل ونڈو سسٹم(این ایس ڈبلیو ایس) پر آن بورڈ کیا گیا ہے۔ اہل کاروباری افراد این ایس ڈبلیو ایس آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کر سکتے ہیں جو https://www.nsws.gov.in/ پر قابل رسائی ہے -> ’’تمام اسکیمیں‘‘ -> ’’انڈین فٹ ویئر اینڈ لیدر ڈیولپمنٹ پروگرام‘‘ کو منتخب کریں -> قابل اطلاق ذیلی اسکیم کو منتخب کریں۔

*****

U.No.14276

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1886277) Visitor Counter : 140


Read this release in: English