کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی جانب سے پیٹنٹ کی درخواستوں کے عمل کو تیز کرنے اورزیر التوا معاملات کو ختم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 16 DEC 2022 7:17PM by PIB Delhi

محکمہ نے پیٹنٹ کی درخواستوں کے عمل کو تیز کرنے اور زیر التوا معاملات کو ختم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں وقتاً فوقتاً افرادی قوت میں اضافہ، فیڈ بیک میکانزم کا قیام اور مناسب قانون سازی کی ترامیم شامل ہیں۔ ان میں انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) دفاتر کی جدید کاری، جس میں ایپلی کیشنز کی پروسیسنگ کے مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں مستقل سوئچ اوور، انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) سے متعلق معلومات کا بہتر انتظام، مضبوط عوامی انٹرفیس کی تخلیق اور آئی پی دفاتر کے معمول کے کام کاج کی اصلاح شامل ہے۔ مزید، کووڈ- 19وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے، امتحانی عمل میں تاخیر سے بچنے کے لیے افسران کو وی پی این تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔ نیز، درخواستوں کے جلد از جلد نمٹانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، لڑے گئے مقدمات کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جاتی ہے، اس طرح درخواست گزار کے دفتر جانے کی ضرورت کو ختم کر دیا جاتا ہے۔

مزید برآں، پیٹنٹ آفس کے بین الاقوامی پیٹنٹ درجہ بندی کے آلے کے لیے، ڈبلیو آئی پی او-آئی پی سی سی اے ٹی کو لاگو کیا گیا ہے، جس سے معائنہ کاروں اور کنٹرولرز کو آئی پی سی میں ان کے بنیادی اور ذیلی گروپ کی سطحوں میں درست اور مستقل طور پر پیٹنٹ کی درجہ بندی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک مناسب درجہ بندی کے نتیجے میں آرٹس کی کارگر اور موثر تلاش ہوتی ہے۔ ٹریڈ مارکس کے لیے، ہندوستان نے بین الاقوامی درجہ بندی کے معاہدوں (ٹریڈ مارکس اور ڈیزائن کے لیے)کے لئے، جن میں نائس معاہدہ، ویانا معاہدہ، لوکارنو معاہدہ شامل ہیں، درجہ بندی کے نظام کے مطابق عالمی سطح پر جو پیروی کی گئی ، وہ ٹریڈ مارک اور ڈیزائن ایپلی کیشنز کی جانچ کے لیے درجہ بندی کے نظام کو ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتی ہے۔  ابتدائی شمولیت کے علاوہ، پیٹنٹ آفس کے تکنیکی افرادی قوت کو راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹلیکچوئل پراپرٹی مینجمنٹ (آر جی این آئی آئی پی ایم)، ناگپور اور غیر ملکی آئی پی آفس میں باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے، تاکہ تیز تر جانچ اور آئی پی درخواستوں کی گرانٹ/رجسٹریشن کے لیے درکار ان کی مہارتوں کو بہتر کیا جا سکے۔

محکمہ پیٹنٹ آفس کی افرادی قوت کا باقاعدگی سے کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارک آفس کے ساتھ جائزہ لیتا ہے۔ 936 افسروں کی موجودہ افرادی قوت کے علاوہ، پیٹنٹ آفس میں 500 اضافی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ مزید برآں، پیٹنٹ افسروں کی درخواست کی جانچ میں تیزی لانے کے لیے 200 کنٹریکٹ پر افرادی قوت کی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

پیٹنٹ آفس نے پیٹنٹ درخواستوں کی تقسیم کا مرکزی نظام اپنایا ہے جس میں جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر افسران کو درخواستیں الاٹ کی جاتی ہیں۔ پیٹنٹ آفس میں تمام کارروائیوں کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، جامع ای-فائلنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو24 گھنٹےدستیاب ہے۔ لہذا، ہندوستان کے کسی بھی حصے میں واقع ایک درخواست دہندہ پیٹنٹ آفس جانے کی ضرورت کے بغیر اپنی پیٹنٹ کی درخواست داخل کر سکتا ہے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.14275


(Release ID: 1886271) Visitor Counter : 148


Read this release in: English