عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے کہا ہے کہ اچھی حکمرانی اچھے نتائج کی متقاضی ہے اور شہریون پر اعتماد کے ساتھ پالیسیوں اور منصوبوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ہے


جناب گوبا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2047 تک ایک نئے بھارت کی تعمیر کے لئے مل کر کوشش کرنے کی اپیل کی ہے اور یہ کام صرف اچھی حکمرانی کے ذریعہ ہی ممکن ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اچھی حکمرانی کا اپنا ویژن وضع کیا ہے جو کم سے کم حکمرانی ، زیادہ سے زیادہ گورننس ۔ پر مشتمل ہے

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے آج کہا ہے کہ اچھی حکمرانی نتیجے کو بہتر کرنے کی متقاضی ہے اور شہریوں پر اعتماد کے سات پالیسیوں اور منصوبوں کا نفاذ ہوناچاہئے

Posted On: 23 DEC 2022 5:53PM by PIB Delhi

انیس سے پچیس دسمبر 2022 تک اچھی حکمرانی ہفتے کے  حصے کے طور پر ’’اچھی حکمرانی کے طور طریقوں پر ایک ورکشاپ کے دوران جناب گوبا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2047 تک ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کی اپیل کی ہے اور یہ صرف اچھی حکمرانی کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ جناب گوبا نے کہا کہ اچھی حکمرانی زیادہ مہارت، عوام دوست حکومت اور اعلیٰ سطح کی شفافیت مہیا کراتی ہے۔

1.jpg

جناب گوبا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اچھی حکمرانی کا اپنا ویژن پیش کیا ہے جس میں کم سے کم حکومت ۔ زیادہ سے زیادہ گورننس اور مکمل حکومت کا نظریہ شامل ہے۔

جناب گوبا نے فیصلہ سازی کی سطحوں میں کمی لانے کے فائدوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے کارگزاری بہتر ہوگی اور عوام کے مفاد میں فیصلوں کا وقت بچے گا۔ انھوں نے مختلف سطحوں پر کام ، اختیارات کی لامرکزیت اور گورننس میں ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا۔ انھوں نے ای آفس 7.0 کا استعمال بڑھانے پر زور دیا اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے لئے اس کی افادیت کے بارے میں بتایا۔

انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ کے محکمے (DARPG) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جو اس نے سوچھتا خصوصی مہم 2.0 کو مکمل کرنے کے لئے کی ہیں۔ جناب گوبا نے کہا کہ اس خصوصی مہم کے دوران جو کچھ کیا گیا وہ باقاعدگی کے ساتھ ہونا چاہئے ۔

اس سے قبل اپنے افتتاحی کلمات میں سکریٹری DARPG جناب وی سرینواس نے کہا کہ ’’پرشاسن گاؤں کی اور 2022‘‘ شکایات عامہ کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے ایک ملک گیر مہم ہے جو ہندستان کے تمام ضلعوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چلائی جارہی ہے۔ اس خصوصی مہم میں 700 سے زیادہ ضلع کلکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

2.jpg

جناب وی سرینواس نے یہ بھی اضلاع دی کہ آج ملک بھر میں ضلع سطح کی ورکشاپس میں اچھی حکمرانی کے 373 نشان زد طور طوریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ شکایت عامہ میں کامیابی کی 43 کہانیوں کو اچھی حکمرانی ہفتے 2022 کے دوران سامنے لایا جائے گا، سوشاسن  سپتاہ 19 سے 25 دسمبر 2022 تک چلے گا۔

جناب راجیو گوبا نے اس موقع پر خصوصی مہم 2.0 کی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی۔

3.jpg

عملے ، شکایات عامہ، قانون اور انصاف سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے اپنی 121 ویں رپورٹ میں گزشتہ برس ’’پرشاسن گاؤں کی اور‘‘ مہم کی شاندار کامیابی کی تعریف کی اور یہ سفارش کی کہ اس طرح کی مہم باقاعدگی سے چلائی جانی چاہئیں۔

****

U.No:14313

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1886165) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi