وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا ماہی گیروں کے بیمے کا احاطہ کرتی ہے
Posted On:
23 DEC 2022 3:14PM by PIB Delhi
- پی ایم ایس ایس وائی ماہی گیروں کو انشورنس کوریج فراہم کرتی ہے ، جس میں ماہی کارکن ، ماہی کسان اور ماہی گیری و ماہی پروری میں شامل دیگر زمروں کے افراد شامل ہیں ۔
- پی ایم ایس ایس وائی جامع طور پر ماہی گیروں کو ذاتی بیمے کی ضروریات کو جامع طور پر پورا کرتی ہے۔
|
حکومتِ ہند کی ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کا ماہی گیری کے محکمے نے پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا ( پی ایم ایم ایس وائی ) کے تحت ، جو 21-2020 ء سے نافذ ہوا ہے ، ماہی گیروں کو بیمے کی سہولیات فراہم کرتا ہے ، جن میں ماہی کارکن ، ماہی کسان اور ماہی گیری اور ماہی پروری میں شامل افراد اور متعلقہ سرگرمیوں کے افراد شامل ہیں ۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت انشورنس ، جن چیزوں کا احاطہ کرتا ہے ، ان میں (i) حادثاتی طور پر موت یا مستقل اور کلی معذوری کے لئے 5 لاکھ روپئے ، (ii) کسی حادثے کی صورت میں جزوی طور پر مستقل معذوری کے لئے 2.5 لاکھ روپئے اور (iii) کسی حادثے میں اسپتال میں داخلے کے اخراجات کے لئے 25000 روپئے کی رقم شامل ہے ۔
حکومتِ ہند کی ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کا ماہی گیری کا محکمہ ( پی ایم ایم ایس وائی ) کے ذریعے ماہی گیروں، مچھلی کارکنوں، مچھلی کاشتکاروں اور ماہی گیری اور ماہی پروری سے متعلق دیگر سرگرمیوں میں براہ راست ملوث افراد کے کسی بھی دوسرے زمرے کے ذاتی بیمہ کی ضروریات کو جامع طور پر پورا کر رہا ہے ۔
یہ معلومات آج ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 23-12-2022 )
U. No. 14299
(Release ID: 1886135)
Visitor Counter : 138