وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل  پائیدار ماہی پروری اور ایکوا کلچر کے لئے آب و ہوا میں تبدیلی میں محفوظ رہنے والی حکمتِ عملی کو فرو غ دینے کی خاطر مسلسل تحقیق کرتی ہے

Posted On: 23 DEC 2022 3:16PM by PIB Delhi

 

  1. آئی سی اے آر اداروں کے ذریعے آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کے بارے میں مطالعات میں ’’ نیشنل انوویشن ان کلائمیٹ ریسیلینٹ ایگریکلچر ( این آئی سی آر اے ) ‘‘ کے تحت مختلف ریاستوں میں آبی ذخائر  میں ماہی پروری کے خطرے کا جائزہ شامل ہے۔
  2.  آب و ہوا میں تبدیلیوں کے خلاف ماہی گیروں کی تیاری اور موافقت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے موسمیاتی مہمات اور آگاہی کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

حکومتِ ہند کی زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) کے زیراہتمام ماہی پروری کے تحقیقی ادارےآب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے کے لئے باقاعدگی سے تحقیق کر رہے ہیں تاکہ ماہی پروری اور ایکوا کلچر کی پائیداری کے لئے موسم کے لحاظ سے  لچکدار حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات پر آئی سی اے آر  اداروں کے ذریعہ ’’ نیشنل انوویشن ان کلائمیٹ ریسیلینٹ ایگریکلچر ( این آئی سی آر اے ) ‘‘ کے تحت کئے گئے مطالعات میں آسام، مغربی بنگال، بہار، اڈیشہ اور کیرالہ میں آبی ذخائر  میں ماہی پروری   ؛ پورے بھارت میں بڑے دریائی طاسوں کے لئے آب و ہوا کے رجحان کا تجزیہ؛ مچھلیوں کی تقسیماتی حد کے اثرات ، کیچ کمپوزیشن اور پیداوار وغیرہ پر اثرات کے خطرے کا جائزہ شامل ہے۔ سمندری ماہی گیری میں، موسمیاتی تبدیلی کے ماڈلنگ پر مطالعہ، موسمیاتی تبدیلی کے منظرناموں کے تحت مچھلی پکڑنے اور بحری پیداوار پر پیش گوئی، سمندری ماہی گیری کے خطرے اور کمزوری کا اندازہ، ویٹ لینڈ میپنگ، کاربن فوٹ پرنٹ، بلیو کاربن  کے اثرات  ، سمندری تیزابیت، آب و ہوا کی تبدیلی سے مچھلیاں پکڑنے پر اثرات اور آب و ہوا کی تبدیلی سے  مچھلیوں کے رہن سہن میں بندوبست پر اثرات  کے متعلق این آئی سی آر اے پروجیکٹ کے تحت مطالعات کئے گئے ہیں ۔  اس کے علاوہ ، آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف ماہی گیروں کی تیاری اور موافقت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اوڈیشہ، آسام، مغربی بنگال، اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں موسمیاتی مہمات اور بیداری کے پروگرام بھی منعقد کئے گئے ہیں ۔

یہ معلومات آج ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 23-12-2022 )

U. No.  14300

 


(Release ID: 1886134)
Read this release in: English