وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

فشریز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کی مختلف سہولیات کی ترقی کے لئے رعایتی مالیات فراہم کرتا ہے

Posted On: 23 DEC 2022 3:17PM by PIB Delhi

 

  • ماہی پروری کے محکمے نے ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کی مختلف سہولیات کی ترقی کے لئے رعایتی مالیات فراہم کرنے کی خاطر  7522.48 کروڑ روپئے کے فنڈ کے ساتھ ایف آئی ڈی ایف تشکیل دیا ہے ۔
  • ماہی پروری کے محکمے نے اب تک ماہی گیری کے مختلف بنیادی ڈھانچوں کی تشکیل  کے لئے 5285.45 کروڑ روپئے کے منصوبے کے ساتھ کل 110 تجاویز کو منظوری دی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت  کے مالی پروری کے محکمے نے مالی سال 19-2018 ء کے دوران 7522.48 کروڑ روپئے کے کل فنڈ کے ساتھ فشریز اور ایکوا کلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ( ایف آئی ڈی ایف ) قائم کیا ہے۔ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی ڈی ایف  ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کی مختلف سہولیات کی ترقی کے لئے رعایتی مالیات فراہم کرتا ہے ، جس میں فشنگ ہاربرز کا قیام، فش لینڈنگ سینٹرز، براڈ بینکوں کا قیام، ہیچریز کی ترقی، آبی زراعت کی ترقی، آبی ذخائر میں کیج کلچر کا قیام، مچھلیوں کی جدید مارکیٹوں کی ترقی ، برف  کے پلانٹس کی تعمیر، کولڈ اسٹوریج کی تعمیر، مچھلی کی نقل و حمل کی سہولیات، فش فیڈ ملز، فش پروسیسنگ یونٹ وغیرہ شامل ہیں ۔  ایف آئی ڈی ایف اسکیم اہل اداروں ( ای ایز ) بشمول ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاستی اداروں کو نوڈل لوننگ اینٹیٹیز ( این ایل ایز ) کے ذریعہ سالانہ 3 فی صد  تک سود کی رعایت کے ذریعے شناخت شدہ ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے لئے رعایتی مالیات فراہم کرتا ہے ۔

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت  کے مالی پروری کے محکمے نے اب تک ماہی گیری کے مختلف بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے 5285.45 کروڑ روپئے کی لاگت کے ساتھ کل 110 تجاویز کو منظوری دی ہے ۔ بنیادی ڈھانچے کا مقصد بنیادی طور پر ماہی گیروں اور مویشی پروری کرنے والوں کو متعدد فوائد بہم پہنچانا ہے ، جس میں ماہی گیری کے جہازوں کو آسانی سے چلانے کے لئے محفوظ لینڈنگ اور برتھنگ کی سہولیات فراہم کرنا، برف کی فراہمی، مچھلیوں کو محفوظ کرنے اور مچھلیوں کو پکڑے جانے کے بعد ہونے والے نقصان کو کم سے کم کرنا ، مچھلی کے معیاری بیجوں کی سپلائی ، ری رسکولیشن ایکوا کلچر سسٹم ( آر اے ایس ) ،  کیج کلچر اور بایو فلوک کو متعارف کرانا وغیرہ شامل ہیں ۔

یہ معلومات آج ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 23-12-2022 )

U. No.  14301

 

 



(Release ID: 1886133) Visitor Counter : 88


Read this release in: English