پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ایتھنول کی آمیزش والا پیٹرول پروگرام
Posted On:
22 DEC 2022 7:01PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سرکاری سیکٹر کی تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں ( او ایم سیز) نے ایتھنول سپلائی سال22-2021کے دوران پٹرول میں 10فیصد سے زیادہ کی ایتھنول کی آمیزش والا پیٹرول حاصل کیا ہے۔
حکومت نے بایو ایندھن سے متعلق قومی پالیسی2018 میں ترمیم کی ہے ،جس کے تحت پیٹرول میں ایتھنول کی 20 فیصد ملاوٹ کے ہدف کوبڑھادیاگیا ہے اوراسے اپنے پہلے کے 2030 کے ہدف سے کم کرکے 26-2025 کردیا گیاہے۔
سرکاری سیکٹر کی تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے ایتھنول سپلائی سال 2021-22 کے دوران پٹرول میں 10فیصد سے زیادہ ایتھنول کی ملاوٹ حاصل کی ہے۔ حکومت نے اس پروگرام کے تحت آمیزش کے لئے گنے اور اناج پر مبنی فیڈ اسٹاک سے درکار رجسٹرڈ بولی دہندگان؍سپلائرز او ایم سیز سے حاصل کرلی ہیں۔
*************
ش ح- ش ر–ع ر
U. No. 14266
(Release ID: 1886005)
Visitor Counter : 165