وزارت دفاع

ہندوستانی فوج میں خواتین کی بھرتی

Posted On: 23 DEC 2022 1:49PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں کرنل راجیہ وردھن راٹھور کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  خواتین کی فوج میں شمولیت تنظیمی ضرورت، جنگی صلاحیت، جنگ کرنے اثر پذیری اور ہندوستانی فوج کی فعالیت پر مبنی ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے صنفی مساوات کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے جن اقدامات کو شامل کیا گیا ہے، وہ حسب ذیل ہیں:

  • کُل ہند میرٹ بنیاد پر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں خواتین کی شمولیت۔ پہلا بیچ 2022 کے موسم خزاں سے زیر تربیت ہے۔
  • ملٹری پولیس کی کور میں 100 خواتین کو بطور سپاہی بھرتی کیا گیا ہے۔ مرحلہ وار 1700 خواتین کو شامل کیا جائے گا۔
  • آرمی میڈیکل کور اور ڈینٹل کور کو چھوڑ کر فوج کی 10 شاخوں میں 620 شارٹ سروس کمیشن خواتین افسران کو مستقل کمیشن دیا گیا ہے۔

صنفی امتیازات سے پاک ترقی: فروغ جاتی پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی صنفی امتیاز سے پاک کیریئر  کوترقی دینے کی پالیسی 23 نومبر 2021 کو مشتہر کی گئی ہے۔ یہ پالیسی خواتین افسران کو اسلحہ/خدمات میں اعلیٰ عہدوں پر ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرتی ہے،  جہاں وہ کمیشن دیا گیا ہے۔ افسران کے لئے کیریئر کی ترقی کی پالیسی صنفی امتیاز سے پاک ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں ہندوستانی فوج میں اعلیٰ قیادت کے رول میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہوگی۔

****

ش ح۔ ح ا۔ک ا

 



(Release ID: 1886000) Visitor Counter : 98


Read this release in: Marathi