وزارت دفاع
کنٹونمنٹ اولڈ گرانٹ (ریگولیشن) بل 2022
Posted On:
23 DEC 2022 1:45PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب کروپال بالا جی تمانے کے تحریری جواب میں بتایا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں پرانی گرانٹ پراپرٹیز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک طریقہ کار بنانے کی تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔ مجوزہ طریقہ کار کی تشکیل کے دوران وقتاً فوقتاً عوامی نمائندوں اور عام لوگوں سے موصول ہونے والی تجاویز پر غور کیا گیا۔ فوری صورت میں کوئی تجاویز/اعتراضات الگ سے مدعو نہیں کیے گئے ہیں۔
حکومت کی طرف سے وزارت دفاع کے خط مورخہ: 10 مارچ 2017 کے ذریعے ختم شدہ لیز کی توسیع/تجدید کو ریگولیٹ کرنے کی پالیسی جاری کی گئی ہے۔ اس کے بعد سے پالیسی کو وقتاً فوقتاً بڑھایا جاتا رہا ہے، اور فی الحال یہ 31 دسمبر 2022 تک درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-14272
(Release ID: 1885999)
Visitor Counter : 167