عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ویبینار سیریز کے تحت ملک گیر ‘‘انوبھو ایوارڈیز اسپیک’’ ویبنار سیریز کا افتتاحی ویبنار 22 نومبر 2022 کو منعقد ہوا
Posted On:
22 DEC 2022 5:26PM by PIB Delhi
ہندوستان کے وزیر اعظم کی ہدایات پر، پنشن اور پنشن یافتگان کے محکمے(ڈی او پی پی ڈبلیو) نے مارچ 2015 میں ‘ابھینو’ کے عنوان سے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا تھا۔ یہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لئے ان کی سروس کی مدت کے دوران کی گئی اہم کامیابیوں کو ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ انہیں حکومت کی مختلف پالیسیوں کی اثر پذیری کو بڑھانے میں ان کے تعاون سے متعلق معلومات پہنچانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انوبھو پورٹل حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں کام کرتے ہوئے ریٹائر سرکاری ملازمین کو ان کے تجربات مشترک کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
اس محکمے کے انوبھو پورٹل پر 92 وزارتوں/محکموں/تنظیموں کا اندراج کیا گیا ہے اور 30.09.2022 تک 8722 تحریریں شائع ہو چکی ہیں۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین پورٹل پر اگر ضرورت ہو تو مناسب اٹیچمنٹ کے ساتھ رضاکارانہ طور پر 5000 الفاظ تک کی تحریر جمع کرتے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین 20 متعین کردہ علاقوں میں سے کسی پر بھی تحریر جمع کرا سکتے ہیں۔ انوبھو ایوارڈز کی تقریب 2016 سے ایک سالانہ خصوصیت کے طور پر شروع کی گئی تھی تاکہ ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ پر اپنے سرکاری تجربے کو مشترک کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ یہ ایوارڈز ایک تمغے، ایک سرٹیفکیٹ اور نقد 10000 روپے کا پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سال 20-2019 سال 21-2020 اور22-2021 کے لیے 15 ایوارڈیز کو انوبھو ایوارڈز سے نوازا تھا۔

ویبینار سیریز کے تحت ملک گیر انوبھو ایوارڈیز اسپیک کا افتتاحی ویبنار 22 نومبر 2022 کو منعقد کیا گیاتھا۔ اس سیشن کی صدارت پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے سکریٹری نے کی اور سیشن کے سرکردہ مقررین میں اسرو کے سینئر انجینئر/ سائنسداں، ڈاکٹر ہیلن باسل اور ڈی آر ڈی او کے سائنس داں جناب کےسنتیپا (انوبھو ایوارڈ یافتہ 2020) شامل تھے۔
دوسرا ویبینار 22.12.2022 کو منعقد ہوا اور اس میں سی اے پی ایف کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ٹی سیکر(انوبھو ایوارڈیافتہ 2021 اور ڈاک محکمے میں پی اینڈ ٹی اے ایف ایس محترمہ ناگا لکشمی(انوبھو ایوارڈیافتہ، 2021) کو بطور بطور سرکردہ اسپیکرز میں شامل تھیں۔ 1020 شرکاء نےویبینار میں شرکت کی۔ انوبھو ایوارڈ یافتہ افراد نے اپنے تجربات مشترک کئے۔ ڈاکٹر ٹی سیکر نے ریٹائرمنٹ کے بعد ایوارڈ دینے کے لئے وزیر اعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔ محترمہ ناگا لکشمی نے تجویز پیش کی کہ انوبھو ایوارڈ کا حوالہ ڈاک ٹکٹوں کے میوزیم میں آئندہ پیڑھی کے لیے سرورق پر چھاپا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد کے ویبنارز ماہانہ بنیادوں پر ہوں گے۔ ویبینار سیریز میں دو سابقہ انوبھو ایوارڈ یافتہ افراد بطور مقرر ہوں گے تاکہ وہ اپنے تجربات مشترک کر سکیں اور ریٹائر ہونے والے ملازمین میں انوبھو پورٹل پر اپنے تجربات کو پُر کرنے کی تحریک/بیداری پیدا کریں۔
ویبینار سیریز کا مقصد متعلقہ فریقوں اور متعلقہ وزارتوں/محکموں/تنظیموں کے ساتھ تجربے کے اشتراک میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ تصور بھی کیا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے والوں کی طرف سے نوٹ چھوڑنے کا یہ کلچر مستقبل میں گڈ گورننس اور انتظامی اصلاحات کا سنگ بنیاد بنے گا۔
****
ش ح۔ ح ا۔ک ا
(Release ID: 1885984)
Visitor Counter : 132