پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایل پی جی سلنڈر کے لیے کیو آر کوڈز

Posted On: 22 DEC 2022 7:04PM by PIB Delhi
  • انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے ذریعے کچھ پلانٹس پر سلنڈروں کی کیو آر کوڈ ٹیگنگ کے لیے آزمائشی  مطالعہ
  • اس اقدام کے ذریعے گیس سلنڈروں کی چوری، ٹریکنگ اور ٹریسنگ اور سامان کی فہرست کے بہتر انتظام کے مسائل کو حل کیا جاسکتاہے

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کی طرف سے مدن پور کھادر بوٹلنگ پلانٹ، دہلی میں سلنڈروں کی کیو آر کوڈ ٹیگنگ کے لیے ایک آزمائشی مطالعہ شروع کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او) نے یکم ستمبر 2022 مدن پور کھادر بوٹلنگ پلانٹ میں کیو آر کوڈڈ ایل پی جی سلنڈر بھرنے اور دہلی مارکیٹ کے صرف دو ڈسٹری بیوٹرز کو بھیجنے کے لیے 3 ماہ کی مدت کے لیے منظوری دی ہے ۔ اس کے بعد پی ای ایس او  نے اجازت کی میعاد کو مزید 3 ماہ یعنی 28 فروری 2023 تک بڑھا دیا ہے۔ اس اقدام سے گیس سلنڈروں کی چوری، ٹریکنگ اور ٹریسنگ اور انوینٹری کے بہتر انتظام کے مسائل کو حل کرنے  میں مدد ملے گی۔ آئی او سی ایل نے 27 نومبر 2022 تک ان تقسیم کاروں کو کل 23,827 ایسے کیو آر  ٹیگ شدہ 14.2کلو گرام والے ایل پی جی سلنڈر بھیجے ہیں۔

پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے ایل پی جی صارفین کو کم وزن والے سلنڈروں کی چوری/سپلائی کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں باٹلنگ پلانٹ پر بھرے ہوئے سلنڈروں کی غیرمنظم وزن کی جانچ، ٹمپر ایویڈنٹ سیل کے ساتھ سلنڈروں کو سیل کرنا، شماریاتی معیاری کنٹرول ،بوٹلنگ پلانٹ سے موصول ہونے والے 10فیصد سلنڈروں پر کنٹرول، سلنڈروں کی پہلے سے ترسیل کی جانچ، بہم رسانی کرنے والے افراد کے ذریعے وزن کرنے والا پیمانہ لے کر جانا، او ایم سی کے اہلکاروں کی طرف سے گودام/ڈیلیوری پوائنٹس/راستوں پر غیرمنظم چیک، عوامی بیداری مہم کا انعقاد وغیرہ شامل ہیں۔

یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ب۔ ع ن۔

U- 14265



(Release ID: 1885939) Visitor Counter : 125


Read this release in: English