جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

چھتوں پر شمسی سیکٹر سے آلودگی سے پاک توانائی حاصل کرنے کے لئے روف ٹاپ سولر پروگرام فیز-دوئم

Posted On: 22 DEC 2022 5:38PM by PIB Delhi
  • اس  پروگرام میں رہائشی سیکٹر میں 4,000 میگاواٹ آر ٹی ایس  صلاحیت کے تنصیب کا تصور کیا گیا ہے۔
  • تیس نومبر 2022 تک مجموعی طور پر 7.3 گیگا واٹ آر ٹی ایس کی صلاحیت حاصل کر لی گئی ہے۔

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں 40 گیگا واٹ روف ٹاپ سولر (ّآر ٹی ایس) کی صلاحیت حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ، حکومت ہند نے 8 مارچ 2019 کو روف ٹاپ سولر پروگرام فیزدوئم کا آغاز کیا تھا۔  اِس  پروگرام کے تحت  رہائشی سیکٹر میں آر ٹی ایس کی 4,000 میگاواٹ صلاحیت کی تنصیب کا تصور کیا گیا ہے،  جس میں مرکزی مالیاتی امداد اور ڈِسکا مس کو ایک سال میں پچھلے سال کی نصب شدہ صلاحیت سے زیادہ اور اس سے زیادہ اضافی آر ٹی ایس صلاحیت کے حصول کے لئے مراعات دی جائیں گی۔

نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لئے سروس چارجز سمیت 11814 کروڑ روپے کی مرکز کی مجموعی  مالی امداد کی ایک شِق کو اس پروگرام کے تحت  بنایا گیا ہے، جو 2022 تک تکمیل کے لئے  ابتدا میں شروع کی گئی تھی۔ البتہ، 30نومبر 2022تک مجموعی طور پر 7.3 گیگا واٹ آر ٹی ایس  صلاحیت حاصل کر لی گئی ہے۔

ڈسکامس کو ممکنہ ریونیو نقصان کا خدشہ، ڈسکامس کے ذریعے منظوریوں میں تاخیر اور نیٹ/گراس میٹرز کی تنصیب، یکساں ضوابط کا فقدان، آگاہی کی کمی، وغیرہ جیسی وجوہات کے علاوہ، پروگرام کا نفاذ کووڈ کی وجہ سے نمایاں طور پر متاثر ہوا ہے۔ ڈسکامس اور  ریاستی عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں نے پروگرام کے تحت منصوبوں کی تکمیل کے لئے وقت  میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ وزارت نے پروگرام کی تیسرے فریق کے اندازہ قدر کا بھی اہتمام کیا ہے اور سفارشات کی بنیاد پر پروگرام کو 31.3.2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

****

ش ح۔ ح ا۔ک ا



(Release ID: 1885930) Visitor Counter : 107


Read this release in: English