مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

احیاء اور شہری تبدیلی کے لئے اٹل مشن (امروت) اسکیم

Posted On: 22 DEC 2022 7:11PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کےتحریری جواب میں بتایا کہ احیا اور شہری تبدیلی کے اٹل مشن (امروت)  کا آغاز 25 جون 2015 کو ملک بھر کے مخصوص 500 شہروں اور قصبوں میں کیا گیا تھا۔  یہ مشن پانی کی سپلائی، سیوریج اور سپٹیج مینجمنٹ ، طوفان کے دوران پانی کی نکاسی، آلودگی سے پاک مقامات اور پارکس کے شعبوں کے علاوہ نان موٹرائزڈ ارَبن ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مخصوص شہروں  اور قصبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوزکرتا ہے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کے کارروائی سے متعلق سالانہ ریاستی منصوبوں (ایس اے اے پیز) کو منظوری دی ہے، جس میں پورے مشن کی مدت کے لیے 77,640 کروڑ کی رقم ہے، جس میں 35,990 کروڑ روپے کی ایسی مرکزی امداد شامل ہے، جس کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اب تک، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 82,222 کروڑ روپے کے 5,873 منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں سے  32,793 کروڑ کے 4,676 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور  49,430 کروڑ کے مزید 1,197 پروجیکٹوں کو بنیاد بنایا گیا ہے، جو عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ، تقریباً 66,313 کروڑ روپے کے مجموعی کاموں کو عملی  طور پر مکمل کیا گیا ہے اور ان پروجیکٹوں پر 59,615 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

اب  تک، 134 لاکھ پانی کے نل کے کنکشن اور 102 لاکھ سیوریج کنکشن (بشمول فیکل سلج اور سیپٹیج مینجمنٹ  ایف ایس ایس ایم کے ذریعے احاطہ کیے کئے گھروں )کو امروت  کے ذریعے اور دیگر اسکیموں کے ساتھ بالترتیب 139 لاکھ پانی کے کنکشن اور 145 لاکھ سیوریج کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔

امروت مشن کو امروت 2.0 کے تحت شامل کیا گیا ہے، جو 01 اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا اور امروت 1.0کے جاری منصوبوں کو 31 مارچ 2023 تک سی اے کے ساتھ فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن( امروت) 2.0 اسکیم، جو 01 اکتوبر 2021 کو 05 سال کی مدت کے لیے شروع کی گئی ہے، جو مالی سال 22-2021سے مالی سال 26-2025تک کے لئے یکم اکتوبر 2021 کو5 سال کی مدت کے لئے شروع کی گئی ہے، کا مقصد ملک میں سبھی  قصبوں میں تمام گھروں  کو  فنکشنل نلوں کے ذریعے سبھی کے لئے پانی کی سپلائ کو فراہم کرنا ہے  اور امروت اسکیم کے پہلے مرحلے میں احاطہ کئے گئے  500 شہروں میں سیوریج/سیپٹیج مینجمنٹ کا بھی احاطہ  کرنا ہے۔

امروت 2.0 ہر شہر کے لئے  سٹی واٹر بیلنس پلان (سی ڈبلیو بی پی)  کی ترقی کے ذریعے پانی کی سرکلر اکانومی کو فروغ دے گا، جس میں ٹریٹڈ سیوریج کے ری سائیکل/دوبارہ استعمال، آبی ذخائر کی بحالی اور پانی کے تحفظ پر توجہ دی جائے گی۔ اس سے شہروں کو ان منصوبوں کے لئے  گنجائش کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی،  جو فعال پانی کے نل کے کنکشنز، آبی ذخائر کے تحفظ، آبی ذخائر اور کنوؤں کی بحالی، استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال کرنے/ری سائکل اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی پر مرکوز ہے۔ سی ڈبلیو بی پی  میں شناخت شدہ پروجیکٹوں کی بنیاد پر اس   مشن میں پانی کی سرکلر اکنامی کے ذریعے شہروں کے ‘پانی کو محفوظ’ بنانے کا تصور پیش کیا گیاہے۔

اس مشن کا ایک اصلاحاتی ایجنڈا بھی ہے، جس میں شہریوں کی زندگی میں آسانی کے ذریعے غیر محصولاتی پانی کی کمی، استعمال شدہ پانی کی ری سائیکلنگ، آبی ذخائر کی بحالی، ڈبل انٹری اکاؤنٹنگ سسٹم کو بڑھانا، شہری منصوبہ بندی، شہری مالیات کو مضبوط بنانا وغیرہ شامل ہیں۔

امروت 2.0 کے دیگر اجزاء ہیں:

  • پانی کی مساویانہ تقسیم، گندے پانی کے دوبارہ استعمال، آبی ذخائر کی نقشہ سازی جاننے  اور شہروں/قصبوں کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دینے کے لیے پیئے جل سرویکشن ۔
  • پانی کے شعبےمیں جدید ترین عالمی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پانی کے لیے ٹیکنالوجی کا ذیلی مشن۔
  • پانی کے تحفظ کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلانے کے لئے انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) مہم۔

امروت 2.0 کے لئے کُل اشاریئے کا تخمینہ 2,99,000 کروڑ روپےہے، جس میں پانچ برسوں  کے لئے 76,760 کروڑ کا مرکزی حصہ بھی شامل ہے۔ اس اخراجات میں مارچ 2023 تک امروت کے جاری منصوبوں کے لیے 22,000 کروڑ (10,000 کروڑ بطور مرکزی امداد) کی فنڈنگ شامل ہے۔

****

ش ح۔ ح ا۔ک ا


(Release ID: 1885924) Visitor Counter : 494


Read this release in: English