محنت اور روزگار کی وزارت

بے روزگاری کے ہنگامی حالات کے لیے انشورنس

Posted On: 22 DEC 2022 4:49PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج کہا کہ راجیو گاندھی شرمک کلیان یوجنا (آر جی ایس کے وائی ) کو ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن نے یکم اپریل 2005 کو  متعارف کرایا تھا۔یہ اسکیم بیمہ شدہ شخص (آئی پی ) کو زیادہ سے زیادہ 24 مہینوں کے لیے ا س صورت میں بے روزگاری بھتہ فراہم کرتی ہے اگر صنعتی تنازعات ایکٹ، 1947 کے تحت بیان کردہ چھٹنی کی وجہ ، صنعتی تنازعات ایکٹ، 1947 کے تحت بیان کردہ فیکٹری / ادارہ کے بند ہونے اور غیر ملازمتی چوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مستقل معذوری  جو 40 فیصد سے کم  نہ ہو، کی وجہ سے  وہ غیرارادی طور پر بور بے روزگار ہوجاتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت اہلیت کی شرائط درج ذیل ہیں:

  1. آئی پی  کو کم از کم دو سال کے لیے سروس میں ہونا چاہیے۔
  2. کسی  آئی پی کے سلسلے میں 156 دن یا اس سے زیادہ کسی بھی مسلسل دو کنٹریبیوشن  مدت میں ادا شدہ/قابل ادائیگی کنٹریبیوشن کو پورے ایک سال تک کام کرنے کے طور پر سمجھا جائے گا۔ کنٹریبیوشن کی مدت میں 78 دن یا اس سے زیادہ کے لیے ادا کیے گئے حصے کو  نصف سال کا م کے طور پر سمجھا جائے گا۔
  • III. آئی پی اور اس کا خاندان بھی طبی دیکھ بھال کے حقدار ہیں۔
  1. بیروزگاری بھتہ اس صورت میں ختم ہو جائے گا  اگر بیمہ شدہ افراد  دوبارہ ملازمت حاصل کرلیتے ہیں   یا ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال تک پہنچ جاتے، جو بھی پہلے ہو۔
  2. بیروزگاری بھتہ کی یومیہ شرح پہلے بارہ مہینوں کے لیے آئی پی کے ذریعہ  حاصل کی گئی   اوسط یومیہ اجرت کا 50 فیصد اور آخری 12 ماہ کے لیے 25 فیصد ہے۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14231



(Release ID: 1885891) Visitor Counter : 101


Read this release in: English