سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
حکومت نے راجیہ سبھا کو بتایاکہ اُس نے بہت سے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ وہ بھارتی طلبہ کو سائنس میں ان کی تحقیق میں سہولت فراہم کرسکے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان اداروں میں پچھلے تین سال کے دوران سائنس کے میدان میں 363 تحقیقاتی دانشوروں نے اپنا تحقیقی کام کیا
Posted On:
22 DEC 2022 5:50PM by PIB Delhi
حکومت نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ اُس نے بھارتی طلبہ کو سائنس کے میدان میں ان کی تحقیق کے کام میں سہولت فراہم کرنے کے لئے بہت سے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
ایک سوال کے تحریری جواب میں سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان اداروں میں پچھلے تین سال کے دوران 363 ریسرچ اسکالرز نے اپنا تحقیقی کام انجام دیا۔
یہ اشتراک منتخب اداروں کے ساتھ کیا گیا ہے، جو اس طرح ہیں۔ نیوکلیائی ریسرچ کے لئے یوروپی تنظیم (سی ای آر این) جنیوا، بروک ہیون نیشنل لیباریٹری، امریکہ، الیٹرا سنکروٹرون، ٹریئسٹے، اٹلی، فرمی نیشنل ایکسیلیٹر لیباریٹری (فرمی لیب)، امریکہ، ناویجیئن پولر انسٹی ٹیوٹ، ناروے، پرڈیو یونیورسٹی، امریکہ، یونیورسٹی آف البرٹا، کنیڈا، لارج ہیوی آئیؤن نیشنل ایکسیلیریٹر، فرانس، فلیرولیباریٹری آف نیوکلیئر ری ایکشن (ایف ایل این آر) ، جوائنٹ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ریسرچ (جے آئی این آر) روس اور فیسلیٹی فار اینٹی پروٹون اینڈ آئیون ریسرچ (ایف اے آئی آر)، جرمنی۔
***
ش ح۔ اس ۔ ک ا
Uno:14234
(Release ID: 1885886)
Visitor Counter : 171