بجلی کی وزارت

بجلی  کی وزارت نے کوئلے پر مبنی بجلی  گھروں میں کو-فائرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے بائیو ماس کے استعمال سے متعلق نظرثانی شدہ پالیسی جاری کی

Posted On: 22 DEC 2022 4:06PM by PIB Delhi

 

  • کوئلے کے ساتھ زرعی باقیات پیلٹس کو-فائرنگ 39 حرارتی بجلی گھروں میں شروع ہوگئی ہے
  • 30.11.2022 تک بائیو ماس کا مجموعی  استعمال 85477  میٹرک ٹن تھا۔

 

 

 

 

بجلی کی وزارت نے 08.10.2021 کو کوئلے پر مبنی بجلی گھروں میں کو-فائرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے بائیو ماس کے استعمال سے متعلق نظرثانی شدہ پالیسی جاری کی ہے۔ یہ پالیسی  حرارتی بجلی گھروں میں کوئلے کے ساتھ بنیادی طور پر زرعی باقیات سے بنے 5فیصد بائیو ماس پیلٹس کے استعمال کو لازمی قرار دیتی ہے جو اس پالیسی کے اجراء کی تاریخ سے ایک سال سے لاگو ہوتی ہے۔ اس پالیسی کے مطابق حرارتی بجلی گھروں میں بائیو ماس پیلٹس کے استعمال کی ذمہ داری اس پالیسی کے اجراء کی تاریخ کے دو سال بعد سے بڑھ کر 7 فیصد ہو جائے گی۔

کوئلے کے ساتھ زرعی باقیات پیلٹس کو-فائرنگ 39 حرارتی بجلی گھروں میں شروع ہوگئی ہے۔30.11.2022 تک بائیو ماس کا مجموعی  استعمال 85477  میٹرک ٹن تھا۔

یہ اطلاع بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14218



(Release ID: 1885857) Visitor Counter : 103


Read this release in: English