خلا ء کا محکمہ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو)نے پچھلے پانچ برسوں میں تعاون کے لئے، خاص طور پر خلائی جستجو میں تعاون کے چار معاہدوں پر دستخط کیے ہیں
امریکہ کے ساتھ اسرو کا معاہدہ بھارت کے چندریان-2 اور چندریان-3 میں امریکہ کے آلات شامل کرنے کیلئے ہے
Posted On:
22 DEC 2022 5:01PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی، زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ حکومت ہند کی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) نے گزشتہ پانچ سالوں میں خلائی تحقیق میں تعاون، خاص طور پرخلاء میں جستجو میں اشتراک کے لیے 04 (چار) معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہندوستان کے چندریان-2 اور چندریان-3 میں امریکہ کے آلات کو شامل کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان کے ساتھ معاہدہ قمری قطبی ریسرچ کے مشترکہ مشن کے لیے قابل عمل ہونے کا مطالعہ کرنا ہے جبکہ برطانیہ کے ساتھ مستقبل کے خلائی سائنس مشنز میں تعاون کے لیے قابل عمل ہونے کا مطالعہ کرنا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ہند کا خلائی محکمہ چھوٹے اور پڑوسی ملکوں اور دنیا کے خلاء میں دلچسپی رکھنے والے دیگر ملکوں کو سیٹلائٹ کی خدمات سمیت خلائی سائنس سے متعلق ٹکنالوجی میں تربیت اور صلاحیت سازی فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا، بھارت اور بھوٹان نے بھارت-بھوٹان سیٹ سیٹلائٹ کی ترقی میں تعاون کیا جس میں پے لوڈز نینو ایم ایکس، ایک آپٹیکل امیجنگ پے لوڈ ہے جو اسرو اور اے پی آر ایس – ڈیجی پیٹر کے ذریعے مشترکہ طور پرتیار کیا گیا ہے، جسے ڈی آئی ٹی ٹی ، بھوٹان اور اسرو نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ مذکورہ سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ 26 نومبر 2022 کو مدار میں نصب گیا ہے۔
بھارت نے 2017 میں جنوب ایشیائی ملکوں کے لیے ‘ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ’ وقف کیا تھا جو ایک مواصلاتی سیٹلائٹ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا۔ع ا
(U: 14228)
(Release ID: 1885847)
Visitor Counter : 154