سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت 200 ایوارڈز کو معقول شکل دی گئی ہے
مختلف ایجنسیوں نے ان میں سے کچھ ایوارڈز پر ناکافی رہنما خطوط، صوابدیدی اہلیت،تشخیص اور انتخاب کے معیار کے ذریعے کارروائی کی تھی
Posted On:
21 DEC 2022 2:44PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،پی ایم او،عملے اور عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کےوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے تحت 200 ایوارڈز کو معقول شکل دی گئی ہے ۔
آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ مختلف ایجنسیوں نے ان میں سے کچھ ایوارڈز پر ناکافی رہنما خطوط، صوابدیدی اہلیت، تشخیص اور انتخاب کے معیار کے ذریعے کارروائی کی تھی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ معقولیت کا وسیع مقصد اور منتخب ایوارڈز کو ختم کرنے کا مقصد دوہرے معیار سے بچنا، وسیع تر مقاصد، شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوارڈ کے رہنما خطوط، ثانوی تحقیق اور بہترین طریقوں کے تجزیے کے دوران، یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختلف ایوارڈز کے لیے ایوارڈ دینے کے عمل میں معیار کا فقدان رہاہے اور اس کا معاشرے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام پر مطلوبہ اثر نہیں ہورہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ شفافیت، مقاصد، کارکردگی اور موجودہ ایوارڈز کی حیثیت کو بڑھانے کے ساتھ ایوارڈز کو معقول بنانے سے سائنسی برادری کے حوصلے کو فروغ حاصل ہوگا۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.14200
(Release ID: 1885643)
Visitor Counter : 110