آئی ایف ایس سی اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

کیپٹل مارکیٹ کی مصنوعات اور خدمات کی تقسیم کے لیے ریگولیٹری فریم ورک

Posted On: 21 DEC 2022 7:00PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) نے بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز (آئی ایف ایس سی) میں مالیاتی مصنوعات، مالیاتی خدمات اور مالیاتی اداروں کو تیار کرنے اور ان کو منظم کرنے کے اپنے مینڈیٹ کو آگے بڑھاتے ہوئے، آئی ایف  ایس سی اے (کیپٹل مارکیٹ انٹرمیڈیریز) ریگولیشنز2021 کے تحت کیپٹل مارکیٹ کی مصنوعات اور خدمات کی تقسیم کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو نوٹیفائی   کیا ہے۔

کیپٹل مارکیٹ کی مصنوعات اور خدمات کی تقسیم میں تقسیم کاروں کے اہم کردار کے اعتراف میں، تقسیم کی سرگرمیوں کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک متعین کیا گیا ہے۔ مزید برآں، عالمی مالیاتی مرکز کے متحد ریگولیٹر کے طور پر،آئی ایف  ایس سی اے نے رجسٹرڈ تقسیم کاروں کو آئی ایف ایس سی سے عالمی پیمانے  پر تقسیم کرنے اور مختلف دائرہ اختیار میں گاہکوں کو اپنی خدمات پیش کرنے کے قابل بنایا ہے۔ کلائنٹس کے مفاد کے تحفظ کے لیے، فریم ورک اہلیت کے مختلف تقاضوں، ایک تفصیلی ضابطہ اخلاق بشمول اشتہاری کوڈ، دیگر ذمہ داریاں، مختلف قابل اجازت سرگرمیاں،آئی ایف ایس سی میں جاری کنندگان اور سروس فراہم کنندگان کی ذمہ داریاں وغیرہ فراہم کرتا ہے۔

اس فریم ورک کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  1. تقسیم کار اس کی تقسیم کا کام کر سکتے ہیں:
  1. کیپٹل مارکیٹ پروڈکٹس - جس میں سکیورٹیز کا ایک وسیع گلدستہ شامل ہے ،جیسا کہ سکیورٹیز کنٹریکٹس (ریگولیشن) ایکٹ، 1956 کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔
  2. کیپٹل مارکیٹ سروسز - جس میں پورٹ فولیو مینجمنٹ سروسز اور سرمایہ کاری کی مشاورتی خدمات شامل ہیں۔
  1. اگرچہ تقسیم کار اپنی خدمات "نفیس سرمایہ کاروں" کو پیش کر سکتے ہیں اور ان میں مصنوعات اور خدمات کا ایک وسیع گلدستہ تقسیم کر سکتے ہیں، دوسرے سرمایہ کاروں میں تقسیم اعلیٰ سطح کی مستعدی کے ساتھ اور مصنوعات اور خدمات کے ایک محدود سیٹ سے کی جا سکتی ہے۔
  2. تقسیم کاروں کو اجازت ہے کہ وہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دیگر تقسیم کاروں (جسے ایسوسی ایٹڈ ڈسٹری بیوٹرز کہتے ہیں)،  کے ساتھ  انتظامات میں داخل ہوں  اور آئی ایف ایس سی اور غیر ملکی دائرہ اختیار سے اپنے کاموں کا دائرہ وسیع کر سکیں، جاری کنندگان اور سروس فراہم کنندگان کی ایک بڑی  تعداد  تک رسائی حاصل کریں، اور وسیع تر گاہکوں کی ضروریات کو پورا کریں۔
  3. آئی ایف ایس سی اے رجسٹرڈ/لائسنس یافتہ ادارے، جیسے کہ بینکنگ یونٹس، فائنانس کمپنیاں، بروکر-ڈیلرز، انوسٹمنٹ بینکرز، سرمایہ کاری کے مشیر اور کارپوریٹ ایجنٹس - آسان رجسٹریشن کے عمل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور آئی ایف  ایس سی سے تقسیم کی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
  4. ایسے دائرہ اختیار میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے جو اومنی بس ڈھانچے کی اجازت دیتے ہیں، کچھ تقسیم کار، جیسے کہ بینکنگ یونٹس، مالیاتی کمپنیاں، بروکر-ڈیلرز اور جن کی مجموعی مالیت ایک  لاکھ  50  ہزار  امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، کو مناسب اقدامات کے تحت، ایسے ڈھانچے کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہے، جیسے کلائنٹس کی پیشگی رضامندی، ریکارڈ کی دیکھ بھال،کے وائی سی اور ایم ایل /  سی ایف ٹی اصولوں کی تعمیل وغیرہ۔
  5. اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز گاہکوں کے ساتھ اپنے معاملات میں دیانتداری، افشاء، مستعدی، جلد بازی اور انصاف پسندی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔ ضابطہ اخلاق کی تعمیل تمام رجسٹرڈ تقسیم کاروں، متعلقہ تقسیم کاروں اور دیگر تقسیم کاروں کے ذریعے کی جائے گی، جنہیں آئی ایف ایس سی پر مبنی اداروں نے اپنی مصنوعات/ خدمات کی تقسیم کے لیے نامزد کیا ہے۔

کیپٹل مارکیٹ کی مصنوعات اور خدمات کی تقسیم کے تفصیلی فریم ورک تک رسائی اس لنک پر حاصل کی جا سکتی ہے ۔https://ifsca.gov.in/Circular

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14196


(Release ID: 1885629)
Read this release in: English , Hindi