اسٹیل کی وزارت
نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) کی کارکردگی
Posted On:
21 DEC 2022 3:52PM by PIB Delhi
فولاد او ر دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ معدنیات کی کھوج اور اس کے تلاش کرنے کے علاوہ ان سے استفادہ حاصل کرنےکے مقصد سےسال 1958 میں نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) قائم کیا گیا تھا۔ اس کے قیام کے بعد سے این ایم ڈی سی خام لوہا ، تانبا، راک فارس فیٹ ، چونا پتھر ، ڈولومائٹ ، جپسم ،بینٹو نائٹ ، میگنی سائٹ، ہیرے، ٹین ، ٹنگسٹین، گریفائٹ، ساحلی ریت سمیت مختلف نوعیت کی معدنیات سے استفادہ حاصل کرنے میں مصروف ہے تاکہ ملک کی معدنیات کے وسائل کی بنیاد کو بڑھایا جاسکے اور اسے مضبوط کیا جاسکے ۔ 1967-70 میں خام لوہے کی پیداوار 4 ملین ٹن تھی جو مالی سال 2021-22 میں بڑھ کر 42.15 میٹرک ٹن ہوگئی اور این ایم ڈی سی مسلسل اس میں اضافہ کررہی ہے ۔ این ایم ڈی سی کی پنا میں ڈائمنڈ کی ایک کان ہے ، یہ ایشیا میں واحدجدید ڈائمنڈ کان ہے جس کی صلاحیت 84000 کروٹ ہے ۔
این ایم ڈی سی کو 1998 میں منی رتنا کی حیثیت کا اعزاز عطا کیا گیا تھا اور 2008 میں نورتنا اسٹیٹس کا اعزاز دیا گیا تھا ۔ یہ اعزاز حکومت ہند کی پبلک انٹر پرائز کے محکمہ کی طرف سے دیا گیا تھا ۔ این ایم ڈی سی نے اب تک حکومت کو تقریبا 27000 کروڑ روپئے کا منافع دیا تھا ۔ اوراس کمپنی کی کارکردگی میں لگاتار اضافہ ہواہے اوریہ کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔
این ایم ڈی سی نے حسب ذیل ریاستوں میں اپنے یونٹس قائم کئے ہیں :
- چھتیس گڑھ،
- کرناٹک
- مدھیہ پردیش
- آندھرا پردیش
گزشتہ تین برسوں اور رواں مالی سال کے دوران این ایم ڈی سی کی طرف سے جوآمدنی ریاست کے اعتبار سے حاصل ہوئی ہےوہ حسب ذیل ہے :
(Rs. in Crore)
ریاست
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
(اپریل۔ستمبر2022
|
چھتیس گڑھ
|
9,407
|
12,682
|
20,014
|
6,339
|
کرناٹک
|
2,253
|
2,667
|
5,804
|
1,756
|
مدھیہ پردیش
|
34
|
21
|
63
|
-
|
تلنگانہ
|
5
|
-
|
1
|
1
|
مجموعی
|
11,699
|
15,370
|
25,882
|
8,096
|
حالیہ برسوں میں این ایم ڈی سی کی کان کنی کی صلاحیت میں کمی نہیں آئی ہے جیسا کہ درج ذیل جدول سے دیکھا جا سکتا ہے:-
(این ٹی پی اے)
مالی سال
|
کانکنی کی صلاحیت
|
حاصل کی گئی خام لوہے کی پیداوار
|
2019-20
|
51.8
|
31.49
|
2020-21
|
51.8
|
34.15
|
2021-22
|
51.8
|
42.19
|
ایک شکایت کو چھوڑ کر حالیہ ماضی میں این ایم ڈی سی میں ٹینڈر دیئے جانےمیں بے ضابطگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور ملنے والی شکایت کی انکوائری جاری ہے۔
**********
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U. No.14190
(Release ID: 1885623)