ٹیکسٹائلز کی وزارت

سمرتھ اسکیم کے تحت گزشتہ تین سال میں 13235 سے زیادہ دستکاروں کو تربیت دی گئی

Posted On: 21 DEC 2022 4:05PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشناجردوش نےآج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  دستکاروں سے متعلق ترقیاتی کمشنر کا دفتر نیشنل ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ پروگرام ( این ایچ ڈی پی) کے دستکاروں کے شعبے میں  اسکل ڈیولپمنٹ کے تحت دستکاریوں کے شعبے میں دستکاروں اور کرافٹس مین کےفائدے کے لئے ہنرمندی کے فروغ  اور تربیتی پروگرام فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دستکاری کے ڈپٹی کمشنرکا دفترٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کی اسکیم (سمرتھ ) نافذ کررہا ہے تاکہ  دستکاروں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جاسکے۔ سمرتھ اسکیم کے تحت گزشتہ تین سال کے عرصہ میں 13235 سے زیادہ دستکاروں کو تربیت فراہم کی گئی ہے ۔

دستکار ی کے ڈپٹی کمشنرکادفتر این ایچ ڈی پی اسکیم کے ذریعہ ہینڈی کرافٹ کے سیکٹر میں ہنر مندی کے فروغ کےلئے امداد فراہم کرتا ہے اور ملک بھر میں دستکاروں کو ہنرمندی کے فروغ اور تربیتی پروگراموں کےاہتمام کے لئےایکسپورٹ پروموشن کونسل فارہینڈی کرافٹس اور نیشنل سینٹر فارڈیزائن اینڈپروڈکٹ ڈیولپمنٹ سمیت نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی بھی مدد کرتاہے۔

نیشنل سینٹر فارڈیزائن اینڈپروڈکٹ ڈیولپمنٹ(ای سی ڈی پی ڈی) نےگزشتہ تین مالی سالوں اور رواںمالی سال میں ڈیولپمنٹ کمشنرکے دفتر کی این ایچ ڈی پی اسکیم کےتحت 89 ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کااہتمام کیا جس سے1780 دستکاروں کو فائدہ پہنچا۔

دستکاری کی ترقی کےکمشنر کا دفتر سمرتھ اسکیم کے تحت ہینڈ کرافٹ دستکاروں کوہنرمندی کی تربیت فراہم کرتاہے اوریہ تربیت مختلف کورسیز کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے جو این ایس کیو ایف رہنما خطوط کے مطابق ہیں ۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد تربیت پانے والوں کوڈیجیٹل سرٹیفکیٹ جار ی کئے جاتے ہیں ۔ ہینڈی کرافٹ سیکٹر اسکل کونسل کی طرف سے دستکاریوں کے سیکٹر کے 87 کورسیز تیار کئے گئے ہیں جواین ایس کیو ایف کے مطابق ہیں اور  دستکاری اورکارپیٹ سیکٹر میں ہنرمندی کے پروگراموں کےاہتمام کے لئے ٹیکسٹائل کی وزارت کی جانب سے منظور کئے گئے ہیں ۔

 

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.14192



(Release ID: 1885612) Visitor Counter : 82


Read this release in: English