قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت بھارت میں درج فہرست قبیلوں کی تعلیمی بہتری کے لیے بہت سی خصوصی اسکیموں پر عمل درآمد کر رہی ہے

Posted On: 21 DEC 2022 7:12PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے 19-2018 سے اسکولی تعلیم سمگر سکشا کے لیے ایک مربوط مرکزی اسپونسرڈ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔
  • قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے  راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں قبائلی تعلیم سے متعلق مختلف تفصیلات فراہم کیں۔

قبائلی امور کی وزارت  بھارت میں درج فہرست قبیلوں کی تعلیمی بہتری کے لیے خصوصی اسکیموں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

  • ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول
  • ایس ٹی طلبا کو  میٹرک سے پہلے اسکالر شپ
  • ایس ٹی طلبا کو میٹرک کے بعد کی اسکالر شپ
  • بیرون ملک مطالعات کے لیے ایس ٹی امیدواروں کے لیے نیشنل اوورسیز اسکالر شپ
  • ایس ٹی طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مقصد سے نیشنل فیلوشپ اور اسکالر شپ

مزید  یہ کہ، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے 19-2018 سے  اسکولی تعلیم – سمگر شکسا کے لیے مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی ایک مربوط کا آغاز کیا ہوا ہے۔  یہ اسکیم اب این ای پی 2020 کی سفارشات کے عین مطابق ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سبھی بچوں کی کوالٹی تعلیم  تک رسائی ہے۔

مزید  یہ کہ 22-2021 میں 2000 روپئے سالانہ تک کے مالی امداد 2021 میں پہلی مرتبہ محکمے کی طرف سے مختص کی گئی جس کا مقصد 16 سے 19 سال کے ان غیر اسکولی  بچوں کو  مدد دی جاسکے جو سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں تاکہ وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول این آئی او ایس،/ اور اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ ایس آئی او ایس کے ذریعے اپنی تعلیم مکمل کرلیں۔

پردھان منتری پوشن شکتی نرمان (پی ایم پوشن) کے تحت سرکاری اور سرکار کی مدد والے اسکولوں میں ایک وقت کا تازہ کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔  یہ کھانا ابتدائی سطح کی تعلیم کے طلبا کو فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ جانکاری قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے جواب میں فراہم کی۔

*****

(ش ح - اس - ر ا) 

U.No.14183



(Release ID: 1885601) Visitor Counter : 90


Read this release in: English