آئی ایف ایس سی اتھارٹی

آئی ایف ایس سی اے اور سی ای ای ڈبلیو نے دیرپا مالیات کے بارے میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 21 DEC 2022 6:59PM by PIB Delhi

مالی خدمات کے مرکزوں کی بین الاقوامی اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور توانائی، ماحولیات اور پانی سے متعلق کونسل سی ای ای ڈبلیو نے دیرپا مالیات کے  میدان میں باہمی امداد  اور تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

بھارت نے حال ہی میں مشن لائیو (ماحولیات کے لیے سازگار  طرز زندگی) کا آغاز کیا تھا جو بھارت کی قیادت والی ایک عالمی تحریک ہے جس کا مقصد ماحولیات کو تحفظ دینا ہے۔ اس کے بعد، بھارت کی جی 20 صدارت کا آغاز ہوا جس کا موضوع ہے ’’ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘‘ دیرپائیگی ایک مشترکہ مقصد ہے جو ان دونوں کوششوں میں کار فرما ہے۔ اس ضمن میں مالیہ سب سے اہم ہے – جیسا کہ سی ای ای ڈبلیو کی ریسرچ میں اجاگر کیا گیا ہے۔ اور جس میں اندازہ پیش کیا گیا ہے کہ سرمایہ کاری میں 10 ٹریلین امریکی ڈالر کی ضرورت ہوگی کہ 2070 تک  بھارت میں مضر صحت گیسوں کا اخراج مکمل طور پر ختم ہوجائے گی ۔ جی آئی ایف ٹی – ا ٓئی ایف ایس سی جو  بھارت میں سمندر کے کنارے ایک عدالتی نظام ہے، دیرپا مالیے کے لیے عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ اس پس منظر کے برخلاف ہے کہ آئی ایف ایس سی اے اور سی ای ای ڈبلیو ایک مفاہمت نامے کے ذریعے اشتراک کر رہے ہیں جس میں تحقیق اور مشترکہ سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

آئی ایف ایس سی اے کے چیئرمین جناب انجیتی سرینواس نے کہا کہ بھارت نے آب ہوا سے متعلق کارروائی میں عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ 2070 تک مضر صحت گیسوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا پابند ہے۔ آئی ایف ایس سی اے اور سی ای ای ڈبلیو کے درمیان مفاہمت نامے میں دیرپا مالیے کے وسیع میدانوں پر توجہ دی گئی ہے۔ اور یہ آب وہوا کے مقاصد کو حاصل کرنے کی جانب ایک قدم ہے‘‘۔

سی ای ای ڈبلیو کے سی ای او ڈاکٹر ارونابھا گھوش نے کہا کہ ہم آب ہوا سے متعلق مالیے کے بارے میں بات کئے بغیر آب ہوا سے متعلق کسی کارروائی پر بات چیت نہیں کرسکتے۔ اس کے لیے ہمیں ہر جگہ پر اثاثے کی ضرورت ہوگی۔

*****

(ش ح - اس - ر ا) 

U.No.14182



(Release ID: 1885598) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi