دیہی ترقیات کی وزارت

پی ایم جی ایس وائی کے تحت اب تک 7.22 لاکھ کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی گئی: سادھوی نرنجن جیوتی


نئی/سبز تکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 80000 کلو میٹر سے زائد طویل سڑکیں تعمیر کی گئیں

Posted On: 21 DEC 2022 6:52PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی کا کہنا ہے کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کی مختلف پہل قدمیوں کے تحت 16 دسمبر 2022 تک، مجموعی طور پر 722276 کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی جا چکی ہے۔ پی ایم جی ایس وائی کے تحت گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کیے گئے اخراجات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

( in crore)

(کروڑ میں)

مالی برس

لاگت(ریاست کی حصہ داری سمیت)

2017-18

17,307.29

2018-19

23,369.38

2019-20

21,723.92

2020-21

23,952.06

2021-22

27,842.49

میزان

114,195.14

 

راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ مؤثر لاگت اور تیز رفتار تعمیر کو فروغ دینے کی غرض سے، پی ایم جی ایس وائی کے تحت نئے مٹیرئیل، فضلہ مٹیرئیل، مقامی طور پر دستیاب مٹیرئیل اور سبز تکنالوجیوں کو بروئے کار لاکر سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ سبز تکنالوجیاں ایندھن اور تارکول، کولڈ مکس تکنالوجی، سیمنٹ کنکریٹ بلاک، سیل سے پُر کنکریٹ، پینلڈ سیمنٹ کنکریٹ اور رولر کامپکٹیڈ کنکریٹ  پیدل پٹری، مٹی کے استحکام سے متعلق تکنالوجیاں جیسے سیمنٹ اسٹیبلائزیشن، ٹیرازائم، نینو تکنالوجیاں اور مکمل گہرائی کی بحالی (ایف ڈی آر) تکنالوجی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

وزیر موصوفہ نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  دیہی ترقیات کی وزارت نے  22 فروری 2022 کو عوامی شعبہ میں پی ایم جی ایس وائی اسکیم کے لیے تیارشدہ جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) ڈاٹا جاری کیا ہے۔ مجموعی طور پر 1054925 مساکن کو جی آئی ایس پوائنٹ ڈاٹا کے طورپر نشان زد کیا گیا ہے۔ ہیبی ٹیشن لیئر کو کھلے ڈاٹا کے طور پر https://geosadak-pmgsy.nic.in/OpenData پر اپلوڈ کیا جا چکا ہے، جہاں سے کوئی بھی یوزر مذکورہ لیئر کے علاوہ ، روڈ تجاویز (پی ایم جی ایس وائی III کے تحت منظور شدہ) ، ضلعی دیہی سڑکوں کا منصوبہ اور فیسلیٹیز لیئر جیسی دیگر لیئرس ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی –I اور II کے تحت تیار شدہ جی آئی ایس ڈاٹا سیٹ ملاحظہ کے لیے دستیاب ہے اور http://pmgsy-grris.nic.in پر عوام کے لیے کھلا ہے۔ تمام تر ریاستوں نے پی ایم جی ایس وائی قومی جی آئی ایس رہنما خطوط پر مبنی اعدادو شمار تیار کیے ہیں۔ پی ایم جی ایس وائی۔ III کے تحت طبی، تعلیمی اور منڈیوں جیسی 7.70 لاکھ سے زائد دیہی سہولتوں کو جیو ٹیگ کیا جا چکا ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14178



(Release ID: 1885582) Visitor Counter : 116


Read this release in: English