اسٹیل کی وزارت

ہندوستان کو اسٹیل کے دوسرے سب سے بڑے پروڈیوسر سے اسٹیل کے ذمہ دار پروڈیوسر کے طور پر ابھرنے کی ضرورت ہے : جناب جیوترادتیہ سندھیا


اسٹیل کی صنعت کی صلاحیت بڑھانے کے اہداف اور گرین اسٹیل کو اپنانے کے درمیان توازن قائم کرنے پر زور دیا

2030 تک اسٹیل کی پیداوار کو 300 ملین ٹن تک  بڑھانے کا نشانہ

Posted On: 21 DEC 2022 8:02PM by PIB Delhi

اسٹیل اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے منگل کو ہندوستانی اسٹیل صنعت پر زور دیا کہ وہ گرین اور کم کاربن خارج کرنے والے پیداواری عمل کی طرف بڑھے۔ نئی دہلی میں کلیانی گروپ کے پہلے گرین اسٹیل برانڈ ’کلیانی فیریسٹا‘ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، معزز وزیر نے ایک ملک کی ترقی کے لیے بنیادی قوت کے طور پر اسٹیل کے بڑھتے ہوئے رول پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/01Q7K3.jpg

وزیر سندھیا نے مزید کہا کہ پانچویں سب سے بڑی معیشت اور اسٹیل کے دوسرے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر، ہندوستان کو بھی اسٹیل کا ایک ذمہ دار اور پائیدار پروڈیوسر بننے کی ضرورت ہے۔ملک کی بڑھتی ہوئی کھپت اور پیداواری صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ ’’ہم 2030 تک اپنی پیداواری صلاحیت کو 154 ایم ٹی کی موجودہ سطح سے 300 ایم ٹی تک دوگنا کرنے کے پرعزم توسیعی منصوبہ رکھتے ہیں، جیسا کہ نیشنل اسٹیل پالیسی 2017 میں بھی ذکر کیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے اسٹیل صنعت کی صلاحیت بڑھانے کے حوصلہ مندانہ اہداف  اور 2070 تک نیٹ زیرو کے نشانہ کو حاصل کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی سمت کام کرنے کے درمیان  توازن  پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ا سٹریٹجک پالیسی کارروائیوں کے ذریعے حکومت نے 2030 تک کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور گرین اسٹیل کی پیداوار کے لیے ملک کے عزم کو مستحکم کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر فریقوں کو قابل تجدید توانائی، کارآمد خام مال جیسے اسکریپ اور پیلٹس، بہترین دستیاب ٹیکنالوجیز اور گرین ہائیڈروجن کے بڑھتے ہوئے استعمال کو یقینی بنا کر صنعت کو  کاربن سے پاک کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرموصوف نے ملک کے اسٹیل پروڈیوسرز کو اپنی پیداوار کا ایک فیصد گرین اسٹیل بنانے کے لیے وقف کرنے اور سرکاری منصوبوں میں اس کے زیادہ استعمال اور فروغ کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی بات کی۔

کلیانی گروپ کی پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر نے کہا کہ، ’’کلیانی گروپ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے کاربن کے اخراج  کے طور پر  اسٹیل سیکٹر کی دیرینہ شناخت کو کم کاربن خارج کرنے والی گرین اسٹیل پیدا کرنے والی صنعت  کے طور پر  تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر اسٹیل کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ روچیکا چوہدری گوول اور وزارت کی دیگر سینئر سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 14166)



(Release ID: 1885579) Visitor Counter : 203


Read this release in: English