کانکنی کی وزارت
غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لئے کانکنی نگرانی سسٹم(ایم ایس ایس)
Posted On:
21 DEC 2022 3:13PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ انڈین بیور وآف مائنس(آئی بی ایم) کے توسط سے کانکنی کی وزارت نے اہم معدنیاتی پٹوں کے آس پاس غیر قانونی کانکنی کی شناخت کے لئے بھاسکرا چاریہ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشن اینڈ جیو-انفارمیٹکس(بی آئی ایس اے جی-این)، گاندھی نگر کے تعاون سے کانکنی نگرانی نظام (ایم ایس ایس)تیار کیا ہے۔پیدا کئے گئے محرکات کو تصدیق اور آگے کی کارروائی کے لئے متعلقہ ریاستی اتھارٹی کو بھیج دیا جاتا ہے۔
ریاستی سرکار کے ذریعے دستیاب کرائی گئی معلومات کی بنیاد پر راجستھان ریاست میں پچھلے تین برسوں میں غیر قانونی کانکنی کے مجرموں کو پکڑے جانے ، غیر قانونی طور سے نکالی گئی معدنیات کی مقدار اور جرمانے کی رقم وغیرہ کی تفصیل اس طرح ہے:
سال
|
اہم معدنیات
|
چھوٹی معدنیات
|
معاملوں کی تعداد
|
معدنیات کی مقدار؍خام؍کھدائی؍ ڈھیر؍پہنچائی گئی
|
لگایا گیا جرمانہ
|
معاملوں کی تعداد
|
معدنیات کی مقدار؍خام؍کھدائی؍ ڈھیر؍پہنچائی گئی
|
لگایا گیا جرمانہ
|
معدنیات کی قیمت
|
جرمانہ
|
میزان
|
معدنیات کی قیمت
|
جرمانہ
|
میزان
|
میٹرک ٹن
|
روپیہ
|
روپیہ
|
روپیہ.
|
میٹرک ٹن
|
روپیہ
|
روپیہ
|
روپیہ
|
23-2022(ستمبر -2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی تک
|
20
|
902.19
|
2048921
|
889999
|
2938920
|
5318
|
1761472.224
|
201208096
|
389598235
|
590806331
|
2021-22
|
67
|
30511.56
|
2416314
|
4220000
|
6636314
|
9279
|
1340596.545
|
229263150.3
|
627634869.3
|
856898019.6
|
2020-21
|
165
|
3477.3
|
4388195.32
|
7550004.8
|
11938200.12
|
11010
|
69670503.54
|
465779304.8
|
647830153
|
1113609458
|
2019-20
|
37
|
549.5
|
1876501.715
|
2032274.95
|
3908776.665
|
12853
|
2054142.298
|
1060293825
|
676132208.6
|
1736426033.6
|
6 ریاستوں نے ضلع معدنیاتی فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف)تشکیل نہیں دیا ہے۔کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ)ایکٹ (ایم ایم ڈی آر ایکٹ) 1957 کی دفعہ 23سی ریاستی سرکاروں کو معدنیات کی غیر قانونی کانکنی ، ٹرانسپورٹیشن اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور اس سے جڑے دیگر مقاصد کے لئے قانون سازی کا اختیار دیتی ہے۔چنانچہ غیر قانونی کانکنی اور معدنیاتی وسائل کی اسمگلنگ پر کنٹرول ریاستی سرکاروں کے قانونی اور انتظامی دائرے میں آتا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14160)
(Release ID: 1885551)
Visitor Counter : 107