بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دوہزار بیس- اِکیس تا  دو ہزار چوبیس- پچیس کے دوران  عمل درآمد کے لئے  ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کی طرف سے  474  کروڑ روپے کی  لاگت سے  قومی آبی گزرگاہیں-2 (دریائے برہم پترا) کی جامع ترقی کے  لئے  اختیار کی گئی ہے

Posted On: 20 DEC 2022 3:44PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  21-2020  تا 25-2024  کے دوران  عمل درآمد کے لئے  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک خودمختار  ادارہ  ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کی طرف سے  474  کروڑ روپے کی لاگت سے قومی آبی گزرگاہ -2 (دریائے برہم پتر) کی جامع ترقی کے لیے ایک پروجیکٹ  اختیار کیا گیا ہے۔

سرگرمیوں کی تفصیلات ضمیمہ 1 میں ہیں۔ اس کے علاوہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے پاس ایک مرکزی سیکٹر اسکیم (سی ایس ایس) ہے، جس کے تحت اندرون ملک آبی نقل و حمل کی ترقی کے لیے شمال مشرقی ریاستوں کو 100فیصد گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔ ریاست آسام میں سی ایس ایس کے تحت جاری پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ 2 میں ہیں۔

سابقہ حکومت کے تحت 10-2009 سے 14-2013  تک اور موجودہ حکومت کے تحت 15-2014 سے 19-2018  تک 5 سالوں کی مدت  کے لئے  آسام میں آبی گزرگاہوں کی ترقی پر سالانہ اخراجات کی تفصیلات کا تقابلی بیان ضمیمہ 3 میں درج ہے۔

2014 میں این ڈبلیو- 2 (برہم پترا) کے 891 کلومیٹر کے علاوہ، نیشنل واٹر ویز ایکٹ، 2016 کے ذریعے این ای آر میں، مزید 19 آبی گزرگاہوں کو قومی آبی گزرگاہوں (این ڈبلیوز) کے طور پر قرار دیا ہے  جس میں سے  این ڈبلیو  -16 (بارک ) کے  121 کلو میٹر  کو ترقی کے لیے اختیار  کیاگیا ہے۔ مزید یہ کہ دھانسیری ندی (این ڈبلیو - 31) اور کوپیلی ندی (این ڈبلیو- 57) کی ترقی کے  منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔

ضمیمہ -1

آسام میں دریائے برہم پترا (این ڈبلیو - 2) پر 30 نومبر 2022 تک جاری منصوبے:

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

 سرگرمیوں کی تفصیل

1

474 کروڑ روپے کی لاگت سے  این ڈبلیو – 2 کی جامع ترقی

این ڈبلیو – 2 کی ترقی کے پروجیکٹ میں مندرجہ ذیل اہم سرگرمیاں شامل ہیں:

  1. جوگی گھوپا ٹرمنل کی تعمیر
  2. ڈبروگڑھ میں بھوگی بیل میں کارگوکے ساتھ  مسافر ٹرمنل کی تعمیر
  3. فیئروے کی ترقی
  4. نیوی گیشنل ایڈس کا او اینڈ ایم
  5. فکسڈ اور فلوٹنگ ٹرمنل کا او اینڈ ایم
  6. جہازوں کا او اینڈ ایم
  7. کنسل ٹنسی / ٹریننگ
  8. ای- پورٹل وغیرہ کی دیکھ ریکھ

ضمیمہ-2

نمبر شمار

 پروجیکٹ کا نام / تفصیل

 پروجیکٹ کی قیمت ( روپے کروڑ میں)

  1.  

مرکزی  سیکٹر اسکیم کے تحت دریائے برہم پترا پر  25  گھاٹ  کناروں کے لئے 17.0 ،ایم لمبے فلوٹنگ ٹرمنل کے 25 نمبر کی  تعمیر

10.97

  1.  

مرکزی سیکٹر کے تحت دریائے بارک (این ڈبلیو – 16) پر  15  گھاٹ پوائنٹ کے لئے  17.0 ایم لمبے  فلوٹنگ ٹرمنل کے 15 نمبروں کی تعمیر

6.37

  1.  

مرکزی سیکٹر اسکیم کے تحت دریائے برہم پترا پر  16  گھاٹ  کناروں  کے لئے  25.0 ایم لمبے  فلوٹنگ  ٹرمنل کے  16 نمبروں کی تعمیر

13.70

ضمیمہ - 3

آسام میں آبی گزرگاہوں کی ترقی پر اخراجات کی تفصیلات کا تقابلی بیان:

2009  سے 2014 تک  سابقہ حکومت کی مدت

2014  سے 2019  تک  موجودہ حکومت کی مدت

سال

اخراجات  (روپے کروڑ میں)

سال

اخراجات (روپے کروڑ میں)

2009-10

52.11

2014-15

37.33

2010-11

40.33

2015-16

79.39

2011-12

56.47

2016-17

74.67

2012-13

56.91

2017-18

118.97

2013-14

48.64

2018-19

109.61

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14141


(Release ID: 1885345)
Read this release in: English