جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے گنگا وچار منچ ورکشاپ کی صدارت کی


نمامی گنگے کو اقوام متحدہ کی پہچان، ان تمام لوگوں کے لیے وقف ہے، جنہوں نے گنگا کی بحالی کے مشن میں تعاون کیا: جناب شیخاوت

Posted On: 20 DEC 2022 4:06PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے گنگا وچار منچ (جی وی ایم) کی ایک ورکشاپ کی صدارت کی، جو کہ دریائے گنگا کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہم بات چیت کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی طرف سے نمامی گنگے کو قدرتی دنیا کو زندہ کرنے کے لیے دنیا کے ٹاپ 10 فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک کے طور پر دی جانے والی پہچان کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب شیخاوت نے کہا کہ "یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے لیے وقف ہے جو گنگا کے مقصد میں اپنے طریقے سے تعاون  پیش  کر رہے ہیں اور  زمینی سطح پر  با مقصد انداز میں  کام کر رہے ہیں۔ لوگوں کے دریا کے رابطے کی وجہ سے ہی نمامی گنگے  ایک منفرد  عالمی پروگرام بن گیا ہے۔

جی وی ایم  رضاکاروں کو زمین پر ان کے کام کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ "ہم سب گنگا پریوار کا حصہ ہیں اور اب، ہمیں مل کر اگلی سطح  تک جانے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس کامیابی سے جو  ہم گنگا کی بحالی  میں حاصل کی  ہے ،خود کو مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے جی وی ایم کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں غور کریں  اور مستقبل کے لیے اس سے بھی زیادہ اہداف مقرر کریں۔  جناب  شیخاوت نے جی وی ایم کے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دریا میں بہنے والے کسی بھی غیر علاج شدہ فضلہ کے بارے میں اطلاع دے کر حکومت کی مدد کریں۔

  • نامی گنگےلوگ اور دریا کے رابطے کی وجہ سے   ایک منفرد عالمی پروگرام بن گیا ہے : مرکزی وزیر جل شکتی
  • جناب  شیخاوت نے جی وی ایم کے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دریا میں بہنے والے کسی بھی غیر علاج شدہ فضلے کے بارے میں اطلاع دے کر حکومت کی مدد کریں۔
  • اقوام متحدہ کی پہچان صرف زمینی جانچ پڑتال اور پانی کے بہتر معیار میں ظاہر ہونے والے نمامی گنگے کے مثبت اثرات کی پیمائش اور آبی انواع بالخصوص گنگا ڈالفنز کے دیکھنے کے بعد دی گئی: ڈی جی، این ایم سی جی
  • جی وی ایم  لوگوں کو ٹھوس حل تجویز کرنے، بحث کرنے اور دریائے گنگا کے تحفظ میں رضاکار کے طور پر حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
  • مرکزی وزیر برائے جل شکتی کے ساتھ جی وی ایم رضاکاروں کے  ساتھ  بات چیت والے اجلاس سے کئی تجاویز سامنے آئیں۔
  • ’قدرتی زراعت‘ پر پریزنٹیشن جناب گگنیش شرما، ڈائریکٹر، نیشنل سینٹر فار آرگینک اینڈ نیچرل فارمنگ کی طرف سے دی گئی۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، نیشنل مشن فار کلین گنگا   (این ایم سی جی)کے ڈائرکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار نے کہا کہ نمامی گنگے کو دنیا کے ٹاپ 10 فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور اسے حاصل کرنے میں جی وی ایم  نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ جناب کمار نے کہا کہ "یہ پہچان صرف زمینی جانچ پڑتال اور پانی کے بہتر معیار میں ظاہر ہونے والے نمامی گنگے کے مثبت اثرات کی پیمائش کرنے اور آبی انواع بالخصوص گنگا ڈالفن کے دیکھنے کے بعد دی گئی۔ جی وی ایم جیسے رضاکار پلیٹ فارم کی وجہ سے ہی نمامی گنگے ایک عوامی تحریک بن گئی ہے اور میں اس کامیابی کے لیے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

این ایم سی جی  کے ڈی جی نے ارتھ گنگا کے تصور کے بارے میں بھی بات کی، جس کے تحت 'گھاٹ میں ہاٹ'، رسمی طور پر گنگا آرتی کو انجام دینے کی تربیت، گنگا طاس میں قدرتی کھیتی کو اپنانے پر کسانوں کے لیے ورکشاپ وغیرہ سمیت کئی نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزارت سیاحت کے زیراہتمام سیاحت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اور گنگا اور اس کی معاون ندیوں پر 75 مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو کو وقف کرنے کے لیے تقریبات کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ جناب کمار نے اپریل 2022 سے ضلع گنگا کمیٹیوں کی باقاعدہ میٹنگوں کا بھی ذکر کیا،جو ضلع اور مقامی سطح پر مختلف سرگرمیوں اور پروجیکٹوں کے نفاذ میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

ورکشاپ کے دوران ایک بات چیت  والا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں جی وی ایم کے رضاکاروں نے مرکزی وزیر برائے جل شکتی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ساتھ بات چیت کی، جس کے ذریعے کئی تجاویز سامنے آئیں۔ جی وی ایم  پلیٹ فارم زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ٹھوس حل تجویز کرنے، بحث کرنے، دریائے گنگا کے تحفظ میں رضاکار کے طور پر حصہ لینے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ ورکشاپ کے دوران، ’قدرتی زراعت‘ پر ایک پریزنٹیشن نیشنل سینٹر فار آرگینک اینڈ نیچرل فارمنگ کے ڈائرکٹر جناب گگنیش شرما نے دیا۔ این ایم سی جی کے ڈی جی کے ساتھ، جناب جی اشوک کمار، نیشنل کنوینر، جی وی ایم، جناب بھرت پاٹھک، ای ڈی (ٹیکنیکل)، جناب  ڈی پی میتھوریا بھی ورکشاپ میں موجود تھے۔

حال ہی میں، اقوام متحدہ نے 'نمامی گنگے مشن' کی تعریف کی تھی اور اسے دنیا کے ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لیے 10 فلیگ شپ پروگراموں میں شامل کیا تھا۔این ایم سی جی کے  ڈی جی  جناب جی اشوک کمار نے  14 دسمبر کو مونٹریال کنیڈا میں حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے 15ویں کوپ میں ایوارڈ حاصل کیا تھا۔  ان مہمات کا انتخاب اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے قدرتی ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لیے کیا تھا۔ نمامی گنگے مشن کو اب اقوام متحدہ سے تعاون، فنڈنگ اور تکنیکی مہارت حاصل ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V30M.jpg

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نئی دہلی میں گنگا وچار منچ ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RAB5.jpg

مرکزی وزیر جل شکتی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ورکشاپ میں گنگا وچار منچ کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14131



(Release ID: 1885314) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi