مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

 ہندوستان کے اسمارٹ سٹیز مشن نے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ 2022 میں پلیٹینئم آئیکون جیتا

Posted On: 20 DEC 2022 7:41PM by PIB Delhi

 

  • ڈیٹا اسمارٹ سٹیز پہل کوسماجی اقتصادی ترقیاتی زمرے کے لئے ڈیٹا شیئرنگ اور استعمال کے تحت ڈیجیٹل انڈیا  ایوارڈ دیا گیا۔
  • ایک زبردست ڈیٹا ایکو سسٹم تیار کرنے میں یہ پہل ایک اہم قدم ہے جس سے شہروں میں ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کی جاتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے اسمارٹ سٹیز مشن نے سماجی معاشی ترقیاتی  زمرے کے لئے  ڈیٹا مشترک کرنے اور انہیں استعمال  کرنے کے تحت اپنی پہل  ڈیٹا اسمارٹ سٹیز : ڈیٹا کے  ذریعہ شہروں کو بااختیار بنانے کے لئے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس 2022 میں پلیٹیئم آئیکون جیتا۔ڈیٹا اسمارٹ سیٹیز پہل قدمی ایک زبردست ایکو نظام تیار کرنے میں ایک اہم قدم ہے جو کہ شہروں میں ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کرنے کے اہل بناتا ہے ۔

ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس( ڈی آئی اے)  ایک پرُوقار قومی مقابلہ ہے جو ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومتی اداروں کی طرف سے اختراعی ڈیجیٹل حل کی حوصلہ افزائی اور اعزاز دیتا ہے۔’ڈیٹا شیئرنگ اینڈ یوز فار سوشل اکنامک ڈیولپمنٹ‘ زمرہ وزارتوں / محکموں / تنظیموں ، ریاستوں، شہروں اور یو ایل بی کے ذریعے حکومت کےاعداو شمار کومشترک کرنے پر زور دیتا ہے تاکہ تجزیات فیصلہ سازی ، اختراع، خدمات، معاشی ترقی اور عوامی بھلائی کے لئے ملک میں ایک درخشاں اعداد و شمار کے ماحولیاتی نظام تیار کیا جاسکے۔

ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس الیکٹرانک اور آئی ٹی  کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی)

2009 میں قائم کیا گیا ایوارڈس ہندوستان میں اپنے نوعیت کے پہلے ایوارڈ س ہیں   جس کا مقصد  ڈیجیٹل دائرے میں مختلف سرکاری کمپنیوں کی کوششوں کی عزت افزائی کرنا ہے ۔  اس عزت افزائی کا اہتمام الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔2022 میں ساتواں ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس منعقد ہورہا ہے ۔ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس ایک موقع فراہم کرتا ہے تاکہ ان ڈیجیٹل پہل قدمیوں کو آگے لایا جاسکے جو ہندوستان کو ڈیجیٹلی اعتبار سے بااختیار بنانے والے معاشرے اور معلوماتی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے اپنایا جارہا ہے ۔ یہ ایوارڈس نیشنل پورٹل آف انڈیا کی نگرانی کے تحت قائم کئے گئے ہیں تاکہ تمام سطحوں پر حکومت کی کمپنیوں کی طرف سے اختراعی ڈیجیٹل  حل کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی جاسکے۔ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس کا مقصد نہ صرف سرکاری کمپنیوں کو ترغیب دینا اور انہیں تحریک دینا ہے بلکہ ڈیجیٹل انڈیا پہل کو بلکہ ڈیجیٹل انڈیا وژن کو پورا کرنے میں اسٹارٹ اپ کو بھی تحریک دینا ہے۔

تفصیلی معلومات اس لنک پر حاصل کی جاسکتی ہے:

https://digitalindiaawards.india.gov.in/.

ڈیٹا اسمارٹ سٹیز پہل قدمی –اسمارٹ سٹیز مشن

ڈیٹا اسمارٹ سٹیز پہل قدمی کا مقصد ہندوستان کے 100 اسمارٹ شہروں میں بہتر حکمرانی کے لیے ڈیٹا کی قوت کا استعمال کرنا ہے۔ ’لوگ، پلیٹ فارم، عمل آوری، حکمت عملی کی بنیاد پر یہ پہل قدمی ،کارکردگی کے بندوبست،طبقوں کو بااختیار بنانے اور تحقیق،  مشترکہ تخلیق اور کھلے اختراع کے لیے وزارت کی کوششوں کو یکجا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

انٹیلیجنٹ ڈوائیسز (آلات )اور سسٹمز کے نیٹ ورک کے ذریعہ شہروں میں تیار کیے جانے والے قیمتی ڈیٹا کا فائدہ اٹھانے اور استعمال کرنے کے لیے، اسمارٹ سٹیز مشن، ایم او ایچ یو اے نے 100 اسمارٹ شہروں میں ڈیٹا اسمارٹ سٹیز(ڈی ایس سی) پہل قدمی  کا آغاز کیا ہے ۔ڈیٹا اسمارٹ سٹیز(ڈی ایس سی)تین رخی طریقہ کار ،عوام ، عمل آوری اور پلیٹ فارم استعمال کرتا ہے تاکہ  شہر کے کام کاج میں ڈیٹابیداری اورڈیٹا کے استعمال   کے کلچر کو شامل کرسکے۔

  شہر کے موجودہ اقدامات کی طاقت کو تیز کرنے کے لیے ڈیٹا کی اہمیت کی تشہیر کرتے ہوئے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے اسمارٹ سٹیز اوپن ڈیٹا پورٹل (ایس سی او ڈی پی)، انڈیا ،اربن آبزرویٹری (آئی یو او)، انڈیا اربن ڈیٹا ایکسچینج (آئی یو ڈی ایکس)، لائیو ایبل ، سب کی شمولیت اورفیوچر ریڈی اربن انڈیا کے لئے اسسمنٹ اور مانیٹرنگ پلیٹ فارم (اے ایم پی ایل آئی ایف آئی) اور جیو-اسپیشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (جی ایم آئی ایس) کو تیار کیا گیا ہے۔تاکہ  شہروں کو دستیاب ڈیٹا کا بہتر انتظام، اشتراک اور فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جاسکے۔ یہ پلیٹ فارمز مل کر 55,000+ ڈیٹا سیٹس اور 1,400+ اےپی آئیزکی میزبانی کرتے ہیں جو 15 لاکھ+ صارفین کو ثبوت پر مبنی منصوبہ بندی، کراس سٹی اسیسمنٹ، کثیر الشعبہ تحقیق اور سماجی و اقتصادی نتائج کو بہتر بناتے ہیں۔

 اس پروگرام نے 100 سٹی ڈیٹا آفسز اور 50 سے زیادہ ڈیٹا پالیسیوں کے ذریعہ شہروں میں  ایک ڈیٹا ایکو  نظام  کو ادارہ جاتی بنایا ہے۔اسمارٹ سٹیز اوپن ڈیٹا پورٹل صفر سے تمام 100 سمارٹ سٹیز میں تبدیل ہو گیا ہے جو اب اوپن ڈیٹاسیٹ شائع کر رہے ہیں اور ڈیٹا بلاگز اور ویژولائزیشن میں حصہ ڈال رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 1.2+ لاکھ ڈاؤن لوڈز اور ~6 لاکھ آراء ہیں۔ اس اقدام سے مختلف  شراکتداروں کے ساتھ مل کر 180 سے زیادہ اختراعی، قابل توسیع اور قابل نقل استعمال کے معاملات سامنے آئے ہیں جنہیں شہروں کے ذریعہ بہتر کام کرنے اور شہریوں کی مصروفیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔جن میں  وڈودرا میڈیکل گرین کوریڈور، سورت کی ریئل ٹائم بس سیٹوں پر قبضہ، اگرتلہ اسمارٹ ٹریفک کنٹرول، اور دیگر شامل ہیں۔

سوا سمارٹ شہروں میں اس  پہل قدمی کی کامیابی میں ہندوستان کے تمام شہروں میں ڈیٹا کے تبدیلی کے اثرات کے ساتھ، بہتری کا ایک اچھا دور پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

 https://dsc.smartcities.gov.in/

***********

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.14129



(Release ID: 1885313) Visitor Counter : 112


Read this release in: English