تعاون کی وزارت

ماڈل کوآپریٹو گاؤں

Posted On: 20 DEC 2022 5:51PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں ’ماڈل کوآپریٹو گاؤں‘ پر ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزیر تعاون، جناب امت شاہ نے کہا، ماڈل کوآپریٹو ولیج (MCV) پروگرام کو نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی (NABARD) اور گجرات اسٹیٹ کوآپریٹو بینک (GSTCB) لمیٹڈ مشترکہ طور پر نافذ کر رہا ہے۔ اس کا آغاز 10 اپریل 2022 کو گجرات کے احمد آباد ضلع کے باولہ گاؤں میں ہوا۔ یہ پروگرام مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ قریبی تال میل میں گجرات کے چھ منتخب دیہاتوں میں بھی چلایا جا رہا ہے، جو کہ ادروڈا اور ریتھل (احمد آباد)، ادراج موتی اور عیسان پور موٹا (گاندھی نگر)، پائپیرو (داہود) اور کولیتھڈ (راجکوٹ) ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم سی وی پروگرام کا مقصد ’سہکار سے سمریدھی‘ کے وژن کے ذریعے ’آتم نربھر گاؤں‘ بنانا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائیٹیز (PACS) مرکوز، گھریلو بنیادوں پر مبنی نقطہ نظر کو اپنایا جائے تاکہ ہر گھر کے کم از کم دو افراد کو روزی روٹی کے مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، جس کا مقصد فی یونٹ فی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گجرات میں پائلٹ پروجیکٹس کے نتائج کا مطالعہ کرنے کے بعد نابارڈ دیگر ریاستوں میں اس پروگرام کے نفاذ پر غور کرے گا۔

وزیر تعاون نے کہا ، NABARD مختلف اسٹیک ہولڈروں جیسے کہ حکومت گجرات، کوآپریٹو بینکس (GSTCB/DCCBs)، کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز (CBOs) وغیرہ کے درمیان تال میل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کی تمام ممکنہ اہل اسکیموں اور اقدامات کو مکمل کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 14115



(Release ID: 1885277) Visitor Counter : 105


Read this release in: English