کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ہند پیسیفک اکنامک فریم ورک برائے خوشحالی (آئی پی ای ایف) کے لیے اقتصادی فوائد پر ورچوئل وزارتی اجلاس میں شرکت کی


ہندوستان انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک (آئی پی ای ایف) کے ستون II سے IV کے لیے اگلے خصوصی مذاکراتی دور کی میزبانی کرے گا

Posted On: 20 DEC 2022 7:52PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے امریکی سکریٹری آف کامرس جینا ریمنڈو اور دیگر آئی پی ای ایف پارٹنر ممالک کے ساتھ ہند پیسیفک اکنامک فریم ورک برائے خوشحالی (IPEF) کے اقتصادی فوائد پر ورچوئل وزارتی میٹنگ میں شرکت کی۔

جناب گوئل نے صحیح معنوں میں پہل کرنے کے لیے شراکت دار ممالک کی تعریف کی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئی پی ای ایف خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے ذریعے جامع ترقی کو فروغ دے گا۔

وزیر گوئل نے 8 سے 11 فروری، 2023 کو ہندوستان کی میزبانی میں آئی پی ای ایف کے ستون 2 سے 4 کے لیے اگلے خصوصی مذاکراتی دور کے لیے تمام شراکت دار ممالک کو دعوت دی۔

وزیر موصوف کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں حالیہ دور کے دوران صاف توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے نجی اور سرکاری شعبے کے اسٹیک ہولڈروں پر مشتمل ایک سرمایہ کاری فورم کے قیام پر اراکین کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے کچھ مشترکہ ٹھوس فوائد جیسے صلاحیت سازی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس اقدام سے تکنیکی مدد، بشمول مہارت اور بہترین طریقوں کا اشتراک، سرمایہ کاری، اختراعی منصوبے وغیرہ متوقع ہیں۔

جناب گوئل نے آئی پی ای ایف کے شراکت داروں کے ساتھ بھی آئی پی ای ایف کے تحت ہندوستان کی کچھ مخصوص توقعات کا اشتراک کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان دواسازی جیسے شعبوں میں سپلائی چین میں لچک پیدا کرنے میں تعاون کر سکتا ہے اور سیمی کنڈکٹرز، اہم معدنیات اور صاف ٹیکنالوجیز بشمول اختراعی پروجیکٹوں میں ممبران سے تعاون کو مدعو کر سکتا ہے جن کو دوسرے ترقی پذیر ممالک میں آئی پی ای ایف سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی طرف سے پیش کیے گئے کچھ نظریات کے بارے میں مزید بات کی جیسے کہ مناسب قیمتوں پر موسمیاتی کارروائی کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنا۔ انہوں نے پارٹنر ممالک کی توجہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی مبذول کرائی۔

اس کے علاوہ، وزیر موصوف نے حال ہی میں برسبین اجلاس میں طے پانے والے مذاکراتی شیڈول کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

سکریٹری ریمنڈو نے آئی پی ای ایف کے ستون 2 سے 4 کے لیے خصوصی مذاکراتی دور کی میزبانی کی ہندوستان کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ امریکی آئی پی ای ایف ٹیم اس سلسلے میں ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 14116



(Release ID: 1885274) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Hindi