جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
حکومت نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں نئی مارکیٹوں کو فروغ دینے اور تشکیل دینے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں
Posted On:
20 DEC 2022 3:36PM by PIB Delhi
حکومت نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں نئی مارکیٹوں کو فروغ دینے اور تشکیل دینے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ جن میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:
- خودکارروٹ کے تحت 100 فیصد تک غیر ملکی راست سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کی اجازت ،
- 30 جون 2025 تک شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں کے لئے بین شمسی بجلی اور ہوائی چکی سے بننے والی بجلی کی بین ریاستی فروخت کے لئے ، بین ریاستی ترسیلی نظام پر عائد چارجز ختم کیاجانا،
- سال 30-2029 تک قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری آر پی او کے لئے ٹریجکٹری کا اعلان،
- پلگ اور پلے کی بنیاد پر آر ای ڈیویلپر کو زمین اور ترسیل فراہم کرنے کے لئے الٹرا میگا قابل تجدید توانائی پارکوں کا قیام،
- پردھان منتری کسان اُورجا سرکشا ایوم اُتّھان مہا ابھیان (پی ایم-کے یو ایس یو ایم)، شمسی روف ٹاپ فیز دوئم، 12000 میگاواٹ سی پی ایس یو اسکیم فیز دوئم جیسی اسکیمیں ،
- قابل تجدید توانائی کی کھپت کے لئے گرین انرجی کاریڈور اسکیم کے تحت نئی ترسیلی لائنیں بچھانا اور نئے ذیلی اسٹیشن کی صلاحیت سازی،
- سرمائے کو راغب کرنے اور اس میں آسانی پیدا کرنے کے لئے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل قائم کرنا،
- گرڈ سے مربوط شمسی پی وی اور پن بجلی کے پروجیکٹوں سے خریداری کے اختیارات کے لئے ٹیرف پر مبنی مقابلہ جاتی بولی کے عمل کے لئے معیاری بولی سے متعلق رہنما خطوط،
- حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ بجلی، لیٹر آف کریڈٹ یا پیشگی ادائیگی کی صورت میں ترسیل کی جائے گی تاکہ آر ای جنریٹرس کو ڈسٹریبیوشن لائسنس کے ذریعے بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے،
- 24000 کروڑ روپے کے لئے شمسی پی وی مینو فیکچررس کے لئے پروڈکشن سے مربوط ترغیب پی ایل آئی اسکیم پر عمل درآمد،
- گھریلو مصنوعات سازوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سیلز اور ماڈیولز پر بنیادی کسٹمز ڈیوٹی لاگو کرنا،
- کچرے سے توانائی، بایوماس اور بایو گیس پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے پہلے مرحلے کے تحت 858 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ قومی بایو انرجی پروگرام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،
یہ جانکاری بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح۔ ا س۔ ک ا
(Release ID: 1885171)
Visitor Counter : 138