خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں  کا فروغ

Posted On: 20 DEC 2022 1:59PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی  کی وزارت (ایم او ایف پی آئی)، مرکزی شعبہ کی ایک  اسکیم "خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی)" کو لاگو کر رہی ہے جس کی لاگت 2021-22 سے 2026-27 تک چھ سال  کی مدت کےلئے 10,900 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ اسکیم، دوسری باتوں کے ساتھ، ہندوستان کے قدرتی وسائل سے مطابقت رکھنے والے عالمی فوڈ مینوفیکچرنگ چیمپئن بنانے میں مدد کرتی ہے اور بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستانی برانڈز کے کھانے کی مصنوعات کی حمایت کرتی ہے۔

زرعی خوراک کی مصنوعات کی برآمدات (آئی ٹی سی باب 2-23 کو چھوڑ کر 5,6,14) 2015-16 میں 29.67 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 46.11 بلین امریکی ڈالر ہو گئی ہے جو 2021-22 میں 7.62% کی مرکب سالانہ نمو (سی اے جی آر )دکھا رہی ہےاور ویلیو ایڈڈ ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات (آئی ٹی سی  باب 16-23) 2015-16 میں 4.855 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2021-22 میں 10.420 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جس میں 13.57 فیصد کا سی اے جی آر دکھایا گیا ہے۔

ملک بھر میں خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، ایم او ایف پی آئی  مرکزی سیکٹر امبریلا اسکیم – پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی )، مرکز کی جانب سے حمایت یافتہ  وزیر اعظم کی چھوٹی خوارک ڈبہ بندی  صنعتوں  کو رسمی شکل دینے کی اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) اور مرکزی  شعبہ سے پیداوار کو جوڑنے   کی ترغیبی  اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) کو لاگو کر رہا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت، ایم او ایف پی آئی خوراک کی ڈبہ بندی صنعتوں / یونٹوں/ پروجیکٹوں کے قیام کے لیے زیادہ تر کریڈٹ سے منسلک مالی امداد (کیپٹل سبسڈی) گرانٹ امداد کی شکل میں فراہم کرتا ہے۔ وزارت پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے ذریعے چھوٹی خوراک ڈبہ بندی صنعتوں  کے قیام/اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرتی ہے، جبکہ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی  کو خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ میں چیمپیئن برانڈز بنا کر فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے میں سہولت فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

***********

 

ش ح ۔  ا  م ۔

U. No.14092


(Release ID: 1885052)
Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu