وزارت خزانہ
سوَرین گولڈ بانڈ اسکیم 23-2022 (سیریز III) - ایشو پرائس
Posted On:
16 DEC 2022 7:06PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4(5)-بی(ڈبلیو&ایم)/2022 مورخہ 15 دسمبر، 2022 کے لحاظ سے سوَرین گولڈ بانڈز 2023-2022 (سیریز III)،23-19 دسمبر ، 2022 کے دوران سبسکرپشن کے لئے کھولے جائیں گے۔ تصفیہ کی تاریخ 27 دسمبر 2022 ہے۔ سبسکرپشن کی مدت کے دوران بانڈ کی ایشو پرائس فی گرام 5,409 روپے (صرف پانچ ہزار چار سو نوروپے) ہوگی جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیز میں 16 دسمبر 2022 کو شائع کیا ہے۔
حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے ان سرمایہ کاروں کو جو آن لائن درخواست دیتے ہیں ایشو پرائس میں سے 50 روپے (صرف پچاس روپے) فی گرام کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادائیگی ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ایسے سرمایہ کاروں کے لئے گولڈ بانڈ کی ایشو پرائس 5,359 روپے (صرف پانچ ہزار تین سو انسٹھ روپئے) فی گرام سونا ہوگی۔
************
ش ح۔ س ک ۔ م ص
(U: 14084)
(Release ID: 1885027)
Visitor Counter : 218