امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مستقبل کی تیاری کے لئے نیشنل ٹیسٹ ہاؤس بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے:ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ندھی کھرے


حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس کو فروغ دیتے ہوئے خامیوں کو دور کرکے اورایک مضبوط ٹیسٹنگ ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے پی ایم گتی شیل پورٹل  کافائدہ اٹھا رہی ہے : ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ندھی کھرے

حکومت کولکاتااور ممبئی میں ای وی بیٹری ٹیسٹنگ  سہولت قائم کرے گی

نئی پہل کے تحت جے پور میں جدید ترین ’’ ٹرانسفارمر ٹیسٹنگ فیسلیٹی‘‘ صارفین کے لئے پوری طرح سے ڈجیٹل لیباریٹری  مینجمنٹ ا نفارمیشن سسٹم (ایل آئی ایم ایس ) ،  فرٹیلائزر کی کوالٹی کی جانچ ، گواہاٹی میں پینے کے پانی کی جانچ کے لئے ایک جدید ترین مائیکرو بایولوجی لیب شامل ہیں

این ٹی ایچ نےاس مالی سال (نومبر 2022 تک )  گزشتہ سال کے مقابلے میں  18.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ 12 کروڑ روپئے  کا محصول جمع کیا

Posted On: 19 DEC 2022 5:11PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری  ندھی کھرے نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) مستقبل کے لئے تیار ایک  ایسے ادارے میں تبدیل ہونے کے لئے بڑی پہل کررہا ہے جوملک میں  تیار اور  درآمد کی گئی اشیاء اور خدمات کے لئے  مناسب  اور بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ سہولیات سے لیس ہوگا۔  این ٹی ایچ کے ذریعہ کی جارہی ٹیسٹنگ  بنیادی ڈھانچے میں  جدید کاری کی سرگرمیوں کے بارے میں میڈیا کو  جانکاری دیتے ہوئے ، انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک میں ٹیسٹنگ بنیادی ڈھانچے میں خامیوں کا پتہ لگانے کے لئے پی ایم گتی شیل پورٹل کا فائدہ اٹھایا جارہا ہے  اورکاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لئے ان خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صنعتی ایسوسی ایشنز، مینوفیکچرنگ ا یسوسی ایشنوں سے بھی ان کی رائے لینے اورایک مضبوط ٹیسٹنگ ماحولیاتی نظام کی تعمیل کرکے خود کفیل ہندوستان بنانے میں تعاون کرنےکے لئے پہنچ رہی ہے ۔ این ٹی ایچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آلوک کمارسریواستو نے بھی این ٹی ایچ  میں ہونے والی تبدیلی پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیا ۔

ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر میں مندرجہ ذیل  تجدید کاری کی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں :

  • این ٹی ایچ کی چنئی شاخ نےلائٹننگ امپلس(1400 کے وی پی تک)، سوئچنگ امپلس (1050 کے وی پی تک )  اور کرنٹ امپلس ( 10 کے اے تک )  کی ترتیب کے لئے ایک جدیدٹیسٹنگ سہولت کو فروغ دیا ہے ۔اس آلہ کااستعمال کے دوران ان کے ا ٓپریشن کےدوران لائٹننگ اسٹرائک اور سوئچنگ  سرج کے لئےٹرانسمیشن لائن  آلات کی پائیداریت کے تجزیہ کے لئے کیا جاتا ہے ۔ یہ سہولت جنوری 2023 سے ملک کی خدمت کے لئے دستیاب ہوگی۔
  • این ٹی ایچ  عالمی معیار کا  سائنسی لیباریٹری نظام قائم کرنےکی کوشش کررہا ہے  اور استعمال کنندگان یعنی صارفین کی آسانی کے لئے این ٹی ایچ نے پوری طرح سے ڈیجیٹل لیباریٹری مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم  (ایل ا ٓئی ایم ایس )  پیش کیا ہے ۔ اب صارفین ملک کے کسی بھی حصے سے اپنےپروڈکٹ کے نمونے کی ٹیسٹنگ  کوریئر کے ذریعہ بھیج کر ، ضروری ٹیسٹنگ کی آن لائن بکنگ، آن لا ئن  ادائیگی کرکے  اور جانچ کے نتیجےآن لائن حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہا ں تک کہ موبائل فون کا استعمال کرکےبھی ان سبھی سہولیات کافائدہ اٹھایا جاسکتاہے ۔نمونےکی ٹریکنگ کا استعمال کرکے  وہ اپنےنمونےکی جانچ  کے وقت  اوراس کی حیثیت کی نگرانی بھی کرسکتے ہیں ۔ این ٹی ایچ  کی سبھی علاقائی لیباریٹریز کے ذریعہ  استعمال کیا جانےوالا نیاا یم آئی ایس ورک فلو کو  خود کار اور خود سے ترتیب دے کر لیباریٹری  کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھا رہاہے، مینول طریقے سے   جانکاری رکھنے کی ضرورت کو ختم کررہا ہے ، جونتیجےکے طور پر جانچ  کےوقت کو کم کررہا ہے اور لیباریٹری کی پوری صلاحیت میں اضافہ کررہاہے ۔
  • شمال مشرقی ریاستوں میں  غذائی پیداوار  کی کوالٹی کی جانچ کو فروغ دینے کے لئے این ٹی ایچ کی گواہاٹی شاخ نے ایک مائیکرو  بایولو جی لیباریٹری کو فروغ دیاہے جہاں پینے کے پا نی اور مختلف طرح کے مسالوں کی جانچ کی جائے گی ۔  یہ سہولت جنوری 2023 سے ملک کی خدمت کے لئے دستیاب ہو گی ۔
  • ہمارے وزیراعظم نے ’ ون نیشن ، ون فرٹیلائزر‘اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم کسانوں کو  بھارت برانڈ کی سستی اورمعیاری کھاد کو یقینی بنائے گی ۔ این ٹی ایچ  وزارت زراعت، حکومت ہند کے ساتھ تیسرے ریفری کی حیثیت سے  تجزیہ کے طور پر کھاد کی کوالٹی کی جانچ کرے گا ۔ کھاد کےنمونوں کی جانچ سے متعلق سبھی این ٹی ایچ لیباریٹریز  کے 67  سائنسدانوں نے سینٹرل فرٹیلائزرکوالٹی کنٹرول اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  ، فرید آباد میں فرٹیلائزرکوالٹی کنٹرول  اینڈ انالسیس میں  تربیتی پروگرام میں حصہ لیا ۔
  • ملک کی تکنیکی ترقی کے سلسلے میں ہمارے وزیراعظم کے ذریعہ شروع کئے گئے پی ایم گتی شکتی مشن کی حمایت کرنے کے لئے ، این ٹی ایچ جے پو ر، راجستھان میں ایک  جدید ترین ’’ٹرانسفارمر ٹیسٹنگ فیسلٹی‘‘ قائم کرنےکے منصوبے پر کام کررہاہے ۔ اس وقت ، بیشتر ٹرانسفارمر مینوفیکچررس جو شمالی بھارت میں ہیں ، بیشتر پنجاب ، راجستھان، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں ہیں ، انہیں اپنے ٹرانسفارمر کو ای آر ڈی ے،  بڑودرہ اور سی پی آر آئی  بھوپال / بنگلور  میں ٹرانسپورٹ کرنا پڑتا ہے ۔ شارٹ سرکٹ اور دیگر جانچ جن میں کافی وقت اورنقل وحمل پر زیادہ لاگت شامل ہوتی ہے اورجس سے  منصوبوںمیں تاخیر ہوسکتی ہے۔ یہ ٹیسٹنگ سہولت ٹرانسفارمر صنعت کے مرکزمیں بنائی جارہی ہے جوملک کے شمالی اورمغربی حصوں کی مانگ کو پورا کرے گی  اور ٹرانسفارمرکےنمونوں کی جانچ میں لگنےوالے وقت اورٹرانسپورٹیشن کی لاگت کو کم کرے گی ۔اس سے ملک میں بجلی کی پیداوار  اور تقسیم کے نیٹ ورک میں  مددگارٹرانسفارمرزکی جانچ میں موجودہ وقت مہینوں سے کچھ دنوں تک کم ہو جائےگا۔ اس کے علاوہ طویل عرصے سے منوفیکچررز کی طرف سے نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، جے پور میں شارٹ سرکٹ لیباریٹری کے قیام کے لئے مسلسل مطالبہ کیا جارہا  تھا جسے شمال مغربی ہندوستان میں  بجلی کی پیداوار اور تقسیم  کے ماحولیاتی نظا م کی حمایت میں پورا کیا جائے گا۔
  •  این ٹی ایچ لیباریٹریز مکمل پیرا میٹر پینے کے لائق پانی کی جانچ سےلیس ہیں ۔بیشترریاستوں  میں  پینےکے پا نی کی دستیابی میں   مدد کرنےکے لئے  ندیوں کے پانی  کے ماحولیاتی جانچ  اور نمونے لینے کےلئےبھی  طریقہ کارکو توسیع دی جارہی ہے۔
  • این ٹی ایچ سبھی سرکاری محکموں، سی اے بی اور پی ایس یو  وغیرہ کی جانچ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  ’’ٹیسٹنگ اور کیلیبریشن سروس ‘‘ زمرے میں   ایک سروس فراہم کرنے والے کے طور پر  سرکاری ای مارکیٹ میں  رجسٹر ہے ۔
  •  اس مالی سال (نومبر 2022 تک) کے دوران این ٹی ایچ نے  ’’ ٹیسٹنگ اور کلیبریشن سروس سے گزشتہ سال کے ریونیو میں 18.5 فیصد  کے اضافہ کے ساتھ 12 کروڑ روپئے   کا ریونیو حاصل کیا ہے ۔ مختلف علاقائی لیباریٹریز کے ذریعہ  جانچ  کئے گئے نمونوں کی کل تعداد (نومبر 2022 تک ) 10734 ہے ، جو  گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران جانچ کئے گئے نمونوں کےمقابلے میں  17.7 فیصد زیادہ ہے ۔ این ٹی ایچ نے  محصولات اور نمونو ں کی جانچ دونوں کو بڑھانے کے لئے  ہر ممکن کوشش کی ہے  اور ایسا لگتاہے کہ اس سال کے اواخر تک  25 کروڑ  روپئےتک کا ریونیو حاصل ہوگا۔
  • مستقبل کی نسل کے  ای وی  کو جانچ  اور اسٹینڈرڈائزیشن کی ضرورت ہے ، جس کے لئے این ٹی ایچ  کولکاتا اورممبئی  کے علاقے ای وی  بیٹری اور ای وی چارجنگ جانچ کی سہولت  قائم کریں گے ۔
  • کاروبار کے فروغ  کے لئے اور ملک بھر میں  ٹیسٹنگ ماحولیاتی نظام کے لئے مضبوط تعاون فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت کے مختلف سربراہان / پی ایس یو / پرائیویٹ صنعتوں کےساتھ بات چیت پچھلے کچھ مہینوں میں کی گئی ہے ان میں سے کچھ اس طرح ہیں :
  • منیجنگ ڈائریکٹر  ، ڈی ایم آر سی
  • چیف آف اسٹورس ، ڈی ایم آر سی
  • پرنسپل چیف الیکٹریکل انجینئر(پروجیکٹس ) ، کولکاتا میٹرو ریل کارپوریشن کے ساتھ ۔
  • دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری  اور دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او )
  • سی ای او ، این اے بی ایل
  • اسرو ، بی آئی ایس  ، کوآپریٹو شوگر فیڈریشن (ٹی این )، پیرومالا تروپتی دیواستھنم ، تیروپتی،  بک اینڈایجوکیشنل سروسز کارپوریشن ، انڈین بوائلرزبورڈ ، ویسٹرن ریلویز، راجستھان ہاؤسنگ بورڈجے پور ، آئی آر سی ٹی سی سکندر آباد ،سی پی ڈبلیو ڈی  جیسےمختلف این ٹی ایچ   علاقوں میں مختلف  اداروں     کے اعلیٰ افسران، یو پی جل نگم ، فکّی نئی دہلی ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) آسام ، نیرولیک پینٹس ، شالیمار پینٹس  اور پرائیویٹ کمپنیوں سمیت مختلف مرکزی اور ریاستی پی ایس یوز
  • این ٹی ایچ نے انجینئرنگ کالج کے طلباء کے ساتھ ساتھ این ٹی ایچ کی سبھی علاقائی لیباریٹریز میں پیشہ وروں کے لئے گزشتہ کچھ ماہ میں مختلف  ٹریننگ پروگرام بھی شروع کئے ہیں، جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو  مناسب اسکل سیٹ کے ساتھ بااختیار بنانا ہے ، جو متعلقہ شعبوں میں ان کے روزگار کو مستحکم کرے گا ، پیداواریت کو بہتر بنائے  گا  اوران کے درمیان آنترپرینیورشپ کو بھی بڑھائے گا ۔

شمال مشرقی ریاستوں کی خدمت میں

  • این ٹی ایچ (این ای آر ) ، گواہاٹی میں پینے کے پانی کی جانچ کے لئے جدید ترین مائیکر و بایولوجی لیباریٹری کو فروغ دیا گیا ہے۔
  • معیاری اشیاء کی درآمد اوربرآمد کو  یقینی بنانےکے لئےتریپورہ ریاست کی زمینی بندرگاہ پر ایک سٹیلائٹ برانچ قائم کرنے کے عمل میں ہے ۔

این ٹی ایچ ، جی ای ایم  پورٹل پر ایم ایس ایم ای  صنعت  اور  خریداری کرنے وا لی ایجنسیوں کو کوالٹی ، معائنہ کئے گئے سامان فراہم کرنے کے لئے حمایت کررہا ہے ، چاہے وہ قلم جیسی چھوٹی چیز ہو یا ٹرانسفارمر جیسی سائنٹفک چیز ہو ۔این ٹی ایچ  آپریشن میں شفافیت کے ساتھ ایمانداری سے کوالٹی کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے عہد بند ہے ۔

نیشنل ٹیسٹ ہاؤس پچھلے 109 برسوں سے خام مال اور تیار پروڈکٹ کی جانچ ، کیلیبریشن اور کوالٹی کے تعین میں مصروف  ایک اہم سائنٹفک ادارہ ہے ۔ این ٹی ایچ   حکومت ہند ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت ، صارفین کے امور کے محکمہ  کے تحت  دفتر کے طور پر کام کررہا ہے۔ کوالٹی کی جانچ کےساتھ انجنئرنگ سامان  کی تیاری سے متعلق ملک کے منوفیکچررس کی مدد اور رہنمائی کے بنیادی مقصد کے ساتھ این ٹی ایچ   کی شروعات 1912 میں علی پور، کولکاتا میں  ’’سرکاری ٹیسٹ ہاؤس ‘‘ کے طور پر ہوئی تھی ۔اب اس امرت کال کے دوران اور بدلتےہوئے عالمی منظرنامہ کےساتھ   ، جیسے جیسے ہمارا ملک خود انحصاری کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، این ٹی ایچ مختلف  ملک کی تعمیر کے پروجیکٹوں کے لئے وقف خدما ت فراہم کرکے تعاون دے رہا ہے ۔

**********

ش ح۔ ف ا۔ ف ر

U. No.14063


(Release ID: 1885004)
Read this release in: English , Hindi