جل شکتی وزارت
دیہی علاقوں میں پانی کی رسائی
Posted On:
19 DEC 2022 5:56PM by PIB Delhi
اگست 2019 سے، حکومت ہند، ریاستوں کے ساتھ اشراکت داری سے، 2024 تک ہر دیہی گھر میں پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) کو نافذ کر رہی ہے۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ (17 فیصد)گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک، تقریباً 7.48 کروڑ (38فیصد) دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 13 دسمبر 2022 تک، ملک کے 19.36 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، 10.71 کروڑ (55 فیصد) سے زیادہ گھرانوں کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔ اب تک گوا، تلنگانہ، ہریانہ، گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جزائر انڈو مان و نکوار ، دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو اور پڈوچیری نے تمام دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کی اطلاع دی ہے۔
جے جے ایم کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے پورے ملک میں تیز رفتاری کے ساتھ کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ ایکشن پلان (اے اے پی) پر مشترکہ بحث اور اسے حتمی شکل دینا، عمل آوری کا باقاعدہ جائزہ، صلاحیت سازی اور معلومات کا اشتراک شامل ہیں۔ تکنیکی مدد وغیرہ فراہم کرنے کے لیے ورکشاپوں/کانفرنسوں/ویبناروں اور ایک کثیرشعبہ جاتی ٹیم کے فیلڈ وزٹ کے ذریعے، جے جے ایم کے نفاذ کے لیے ایک تفصیلی آپریشنل گائیڈ لائن؛ دیہی گھرانوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے گرام پنچایتوں وی ڈبلیو ایس سیز کے لئے مارگ درشیکا اور آنگن واڑی مراکز، آشرم شالوں اور اسکولوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی خصوصی مہم کے لیے رہنما خطوط ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، تاکہ جل جیون مشن کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں آسانی ہو۔ آن لائن نگرانی کے لیے، جے جے ایم-انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس) اور جے جے ایم-ڈیش بورڈ کو جگہ دی گئی ہے۔ پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم(پی ایف ایم ایس) کے ذریعے شفاف آن لائن مالیاتی انتظام کا بھی نظم کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
********
ش ح۔ م م - ج
Uno-14078
(Release ID: 1884998)