مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری غریبوں کے لیے اسکیمیں

Posted On: 19 DEC 2022 6:04PM by PIB Delhi

شہری ترقی ریاست کا موضوع ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت شہری علاقوں میں اپنے مشنوں/ اسکیموں کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کی مدد کرتی ہے- اٹل مشن فار ریجوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن 2.0 ( امرت 2.0) ، اسمارٹ سٹیز مشن، سووچھ بھارت مشن-اربن 2.0 (ایس بی  ایم-یو2.0) ، پردھان منتری آواس یوجنا-اربن(پی ایم اے وائی-یو)دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی شہری ذریعہ معاش مشن(ڈے-این یو  ایل ایم)، پی ایم اسٹریٹ وینڈرز کی آتم نربھر ندھی(پی ایم  سوا ندھی) اور شہری ٹرانسپورٹ کے تحت آنے والی اسکیموں کا نفاذ کرتی ہے۔

وزارت پائیدار بنیادوں پر شہری غریب گھرانوں کی غریبی اور کمزوری کو کم کرنے کے لیے ملک کے قانونی قصبوں میں "دین دیال انتیودیا یوجنا قومی شہری ذریعہ معاش مشن (ڈے-این یو  ایل ایم) کے نام سے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ دوسری باتوں کے ساتھ مشن کا مقصد شہری غریبوں کو منفعت بخش خود روزگار اور ہنرمند اجرت والے روزگار کے مواقع تک رسائی کے قابل بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، شہری غریب افراد/گروپوں/سیلف ہیلپ گروپوں(ایس ایچ جی) کو منفعت بخش خود روزگار منصوبے یا مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ 2014-15 سے لے کر 30 نومبر 2022 تک، 13 لاکھ سے زیادہ شہری غریبوں کو ملازمت ملنے کے امکانات  میں اضافہ کرنے کے لیے ہنر مندی کی تربیت دی گئی ہے، جن میں سے 6.78 لاکھ سے زیادہ ہنر مندوں کو خود اور/یا اجرتی ملازمت کے تحت رکھا گیا ہے۔ انفرادی یا گروپ مائیکرو انٹرپرائزز کے ذریعے خود روزگار کے لیے 7.8 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو سود میں رعایت کے ساتھ قرض فراہم کیے گئے ہیں۔ 7.8 لاکھ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس بنائے گئے ہیں، 5.36 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جی کو ریوالونگ فنڈ سے مدد دی گئی ہے اور 7.17 لاکھ قرضے ایس ایچ جی بینک لنکیج پروگرام کے تحت دیے گئے ہیں تاکہ آمدنی میں بہتری کے لیے سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔ 3,307 شہروں اور قصبوں میں اسٹریٹ وینڈر سروے مکمل کیا گیا ہے، 49.93 لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈرز کی نشاندہی کی گئی ہے اور 28.06 لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈرز کو شناختی کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت شہری بے گھر افراد کے لیے 2,457 شیلٹرز کو منظوری دی گئی ہے اور 1788 کام کر رہے ہیں۔

وزارت شہری علاقوں میں اسٹریٹ وینڈرز کو مائیکرو کریڈٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 01 جون 2020 سے پی ایم اسٹریٹ وینڈرز کی آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کو بھی نافذ کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کر سکیں جو کووڈ-19 کی وبا کے دوران بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ اس اسکیم کے تحت اسٹریٹ وینڈر زدس ہزار روپے تک کا  ورکنگ کیپیٹل لون حاصل کرسکتے ہیں ۔سابقہ قسط کی ادائیگی کی صورت میں  وہ بالترتیب دوسری اور تیسری قسط میں 20 روپے اور 50 ہزار روپے تک کا قرض لے سکتے ہیں۔8 دسمبر 2022 تک 4405 کروڑ روپے تک مشتمل  38 لاکھ سے زیادہ قرضے ملک بھر میں اسٹریٹ وینڈرز کے مابین تقسیم کئے گئےہیں۔

سووچھ بھارت مشن-اربن (ایس بی ایم-یو) 2 اکتوبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا اور30 ستمبر 2021 تک جاری رہا جس کے مقاصد (i) تمام ریاستوں اور شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) میں 100فیصد کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) کا درجہ حاصل کرنا ( ii) ملک کے تمام میونسپل کچرے کی 100فیصد سائنسی پروسیسنگ اور (iii) تمام قانونی  اعتبار سے تسلیم شدہ شہروں میں جن آندولن کے ذریعے رویے میں تبدیلی، شامل تھے۔ مشن کے لیے 62,009 کروڑ روپے کا تخمینہ تھا جس میں حکومت ہند کا 14,623 کروڑ  روپےکا حصہ بھی شامل تھا۔ مشن کے اعلان کردہ اہداف کے بالمقابل مشن نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جس میں سماج کے  تمام طبقات کے شہریوں کی بھر پور شمولیت شامل تھی۔ ایس بی ایم-یو کے تحت، ٹوائلٹ تک رسائی نہ رکھنے والے انفرادی گھرانوں کی نشاندہی کی گئی اور 58,99,637 آئی ایچ ایچ ایل یونٹس کے ہدف کے مقابلے میں انفرادی ہاؤس ہولڈ لیٹرین(آئی ایچ ایچ ایل) کے 62,79,304 یونٹ مکمل کیے گئے۔

مزید برآں، اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (امرت2.0 )مشن کا مقصد شہروں کو ‘پانی کے اعتبار سے محفوظ’بنانا اور ملک بھر کے تمام قانونی طور منظور شدہ قصبوں میں تمام گھرانوں کو فعال پانی کے نل کے کنکشن فراہم کرنا ہے۔ یہ 500 امرت شہروں میں سیوریج اور سیپٹیج مینجمنٹ کی ہمہ گیر کوریج کو بھی پیش نظر رکھتا ہے۔امرت اور امرت2.0 ،دونوں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے شہری غریبوں پر دباؤ کو کم کر رہے ہیں۔ نل کنکشن کی فراہمی کے ذریعے یہ مشن مشکلات کو کم کر رہے ہیں اور غریبوں کے بوجھ کو ہلکا کر رہے ہیں۔ سیوریج اور سیپٹیج کی بہتر سہولیات بیماریوں کے بوجھ اور صحت کو لاحق خطرات کو کم کرتی ہیں اور زندگی کے معیار کو بڑھاتی ہیں۔

یہ جانکاری ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح۔ م م - ج

Uno-14071



(Release ID: 1884996) Visitor Counter : 145


Read this release in: English