مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری آواس یوجنا- شہری کے تحت فنڈز کی فراہمی

Posted On: 19 DEC 2022 6:03PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 'زمین' اور 'کلونائزیشن' ریاستی مضامین ہیں۔ ان کے متعلقہ علاقوں میں مکانات فراہم کرنے سے متعلق اسکیمیں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے ذریعہ لاگو کی جاتی ہیں۔ تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) پردھان منتری آواس یوجنا –شہری (پی ایم اے وائی –یو)کے تحت 25  جون  2015 سے  مرکزی امداد فراہم کرکے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کر رہی ہے۔ تاکہ تمام اہل شہری مستفیدین کو بنیادی سہولیات کے ساتھ پکے گھر فراہم کئے جائیں ۔ پی ایم اے وائی -  یو مانگ پر مبنی نقطہ نظر اپنا تا ہے، جہاں پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان تمام اہل مستفیدین کے لیے پروجیکٹوں کو منظور کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ،جو ان کے ذریعہ درج ذیل معیارات پر مبنی ڈیمانڈ سروے کے ذریعے شناخت کیے گئے ہیں۔

(i) ہندوستان میں کہیں بھی اپنے یا خاندان کے کسی دوسرے فرد کے نام پر پکے مکان کا مالک نہ ہو۔

(ii ) 3 لاکھ تک کی سالانہ گھریلو آمدنی کے ساتھ معاشی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) سے تعلق رکھتا ہو۔

(iii) مشن کے بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن (بی ایل سی) جز کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے زمین کی ملکیت ہو۔

حکومت ہند، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعہ تیار کردہ پروجیکٹ لاگت کے ساتھ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر ایس) پر مبنی تجاویز کو منظوری دے رہی ہے۔ حکومت ہند، ان سیتو سلم ری- ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر) کے تحت  1.0 لاکھ،  شراکت میں  سستی ہاؤسنگ (اے ایچ پی) اور پی ایم اے وائی – یو  کے عمودین  بینفیشری لیڈ انفرادی تعمیر یا  اضافہ (بی ایل سی) کے لئے  1.5  لاکھ روپے کی مرکزی امداد کے طور پر اپنا مقررہ حصہ فراہم کر رہی ہے۔ پی ایم اے وائی – یو کے عمودی  کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم  (سی ایل ایس ایس)  کے تحت، اقتصادی طور پر کمزور طبقوں (ای ڈبلیو ایس) اور لوئر انکم گروپ (ایل  آئی جی) زمرے کے مستفیدین کے لیے 6.5 فیصد کی شرح سے سود کی سبسڈی،  جس کی رقم  فی گھر  2.67 لاکھ تک ہوتی ہے ،فراہم کی جاتی ہے۔  ڈی پی آر کے مطابق مکان کی بقیہ قیمت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ یو ایل بیز/ استفادہ کنندگان کے ذریعے شیئر کی جاتی ہے۔ درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات سمیت مستفیدین کے کسی بھی زمرے کے لیے مرکزی امداد کی مقدار بڑھانے کی ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14072


(Release ID: 1884995)
Read this release in: English