جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گنگا طاس کے بندوبست کے لئے تعاون پر مبنی معلومات کے تبادلے

Posted On: 19 DEC 2022 6:40PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ این ایم سی جی کی ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی) نے 13 جولائی 2022 کو ہونے والی اپنی 43 ویں میٹنگ میں سینٹر فار پالیسی ریسرچ (سی پی آر) کے لیےایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے تاکہ  یہ معلوم کیا جاسکے کہ این جی پی اور بھارتی دریاؤں  کے لئے  یورپی دریا کے احیا سے متعلق تجربہ کس حد تک  اہمیت کا حامل ہے۔این ایم سی جی اور سی پی آر کے درمیان 14 دسمبر 2021 کو  مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر مقاصد کی پیروی کے لئے دستخط کیے گئے۔ تجویز کئے گئے مقاصد درج ذیل ہیں:

  1. یورپ اور بھارت(این جی پی)کے درمیان  معلومات کے تبادلے سے متعلق مرکوز شعبوں کی نشاندہی اور اس کا دائرہ کار۔
  2. یورپ اور بھارت کے درمیان ادارہ جاتی تحقیق اور علم کے تبادلے کے لیے سی پی آر-این ایم سی جی تعاون پر مبنی پروگرام کانفاذ ۔

 سی پی آر میں مطالعہ کا عمل  فی الحال جاری ہے۔

این ایم سی جی کی جانب سے نمامی گنگے پروگرام نافذ کیا جارہا ہے جو سات آئی آئی ٹیز کے کنسورشیم کے ذریعہ دریائے گنگا کے طاس کے بندوبست سے متعلق مینجمنٹ پلان پر مبنی ہے۔ نمامی گنگےکے تحت پانی کی نکاسی کے مختلف پروجیکٹوں کے نفاذ کے لئے جو ٹیکنالوجیاں اپنائی گئی ہیں وہ مرکزی پبلک ہیلتھ اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ آرگنائزیشن ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے رہنما خطوط پر مبنی ہیں۔ تاہم، این ایم سی جی نے کئی ممالک جس میں جرمنی، نیدرلینڈس، اسرائیل، ڈنمارک، جاپان وغیرہ شامل ہیں کے ساتھ دریا کے احیاء کے ماڈلز کے موضوع پر  معلومات کےتبادلے کے لیے مفاہمت نامے  کے اقرار نامے کیے ہیں۔ سی پی آر تحقیق پر مبنی مطالعہ کے نفاذ کے ذریعہ صاف  و شفاف گنگا کے لیے قومی مشن وسیع پالیسی اور ادارہ جاتی پہلوؤں سے دریاؤں کی بحالی میں یورپی تجربات سے سیکھنے کا تجربہ حاصل کرنے کا خواہشمند ہے جس کے نتیجے میں یورپی اداروں کے ساتھ  معلومات کے تبادلے کے تعاون پر مبنی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.14075


(Release ID: 1884993) Visitor Counter : 110


Read this release in: English