جل شکتی وزارت

سیلاب کی روک تھام کیلئے نیپال کے ساتھ دو طرفہ طریقہ کار

Posted On: 19 DEC 2022 6:28PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گنگا طاس نظام کی متعدد معاون ندیاں جیسے شاردا، گھاگھرا، راپتی، گنڈک، بوڑھی گنڈک، باگمتی، کملا، کوسی، وغیرہ نیپال سے نکلتی ہیں۔ ہندوستان مختلف دو طرفہ سمجھوتوں اور معاہدوں کے ذریعے ان دریاؤں سے پینے کے پانی، بجلی، آبپاشی، سیلاب پر قابو پانے جیسے باہمی فائدے حاصل کرنے کے لیے نیپال کے ساتھ مسلسل تعاون کرتا رہا ہے۔ہندوستان-نیپال کے موجودہ دو طرفہ تین سطحی طریقہ کار کے تحت متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جس میں (i) آبی وسائل پر مشترکہ وزارتی سطح کا کمیشن (جے ایم سی ڈبلیو آر) ((ii) آبی وسائل پر مشترکہ کمیٹی (جے سی ڈبلیو آر) اور (iii) مشترکہ قائمہ تکنیکی کمیٹی (جے ایس ٹی سی) شامل ہے۔

فی الحال، نیپال سے بھارت کی طرف بہنے والے دریاؤں پر سیلاب کی پیشگوئی اور ابتدائی وارننگ کا نظام موجود ہے۔ نیپال سے آنے والے دریاؤں سے آنے والے سیلاب کو کم کرنے کے لیے حکومت ہند نیپال کی حکومت کے ساتھ مختلف سطحوں پر باقاعدہ بات چیت کر رہی ہے۔

سیلاب کے بندوبست کے ایک غیر ساختی اقدام کے طور پر نیپال اور ہندوستان کے مشترکہ دریاؤں، یعنی شاردا، گھاگھرا، راپتی، گنڈک، بوڑھی گنڈک، باگمتی، کملا، کوسی اور مہانندا کے لیے سیلاب کی پیشگوئیاں مرتب کی جاتی ہیں اور حکومت نیپال کے محکمہ برائے ہائیڈرولوجی اینڈ میٹرولوجی کی ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب موسمیاتی اور ہائیڈرو میٹرولوجیکل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے جاری کی جاتی ہیں۔ ان اعداد و شمار کو مانسون کے موسم کے دوران فی گھنٹہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور لکھنؤ اور پٹنہ میں واقع مرکزی آبی کمیشن کے ڈویژنل فلڈ کنٹرول رومز کے ذریعہ 24 گھنٹے کی سیلاب کی پیشین گوئیوں میں براہ راست استعمال کیا جاتا ہے۔

حکومت ہند دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ان دریاؤں پر باندھوں کی تعمیر کے لیے حکومت نیپال کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتی رہی ہے جس میں سیلاب پر قابو پانا بھی شامل ہے۔ پنچشور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کو ہندوستان اور نیپال نے مشترکہ طور پر دریائے شاردا پر پنچشور کثیر مقصدی پروجیکٹ کی تکمیل، کام کاج اور دیکھ بھال کے لیے قائم کیا ہے۔ نیپال میں سپتا کوسی طاس میں سپتا کوسی ہائی ڈیم پروجیکٹ اور سن کوسی اسٹوریج اور ڈائیورژن اسکیم کے ڈی پی آر کی تیاری سمیت سروے اور تحقیقات کا کام ہندوستان اور نیپال نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 14056)



(Release ID: 1884977) Visitor Counter : 121


Read this release in: English