وزارت دفاع

ملکی دفاعی برآمدات کی صورتحال

Posted On: 19 DEC 2022 4:35PM by PIB Delhi

دفاعی پیداوار کا محکمہ خصوصی کیمیکلز، آرگنزم، میٹریلز، آلات اور ٹیکنالوجی (ایس سی او ایم ای ٹی) کے زمرے 6 میں شامل اسلحہ کی فہرست کی اشیاء کی برآمد کے لیے اجازت نامہ جاری کرتا ہے۔ اس وقت دنیا کے 75 سے زائد ممالک کو برآمدات کی جا رہی ہیں۔ اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ ڈی ڈی پی  کی جانب سے نجی کمپنیوں کو جاری کردہ  مجاز برآمدات کی قدر  اور ڈی پی ایس یو/او ایف بی کے ذریعہ  کی گئی حقیقی برآمدات/معاہدے کی بنیاد پر، گزشتہ تین سالوں کے دوران برآمداتی قدر درج ذیل ہے: ۔

 

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

کل برآمداتی قدر )کروڑ میں(

9,116

8,435

12,815

6,058

 

 

 

 

 

ملک میں دفاعی پیداوار کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے، حکومت  کے ذریعہ کچھ سالوں میں کئی پالیسی اقدامات کیے ہیں اور دفاعی سازوسامان کے مقامی ڈیزائن، ترقی اور تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں ، اس طرح ملک میں دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کو فروغ دیا گیا ہے۔ ان اقدامات میں، دیگر امور کے ساتھ، دفاعی خریداری کے طریقہ کار (ڈی اے پی)-2020 کے تحت گھریلو ذرائع سے ہندوستانی خریدو  (آئی ڈی ڈی ایم) کے زمرے میں آنے والی اشیاء کی خریداری کی ترجیح کے مطابق شامل ہیں۔ سروسز کی کل 411 آئٹم کی چار 'مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ' اور ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایس یو) کی کل 3,738 آئٹم کی تین 'مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ' کا نوٹیفکیشن، جس کے لیے ان کے خلاف اشارہ کردہ ٹائم لائن سے آگے کی درآمد پر پابندی ہوگی؛ طویل میعاد کی مدت کے ساتھ صنعتی لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانا؛ ریشنلائزڈ ڈیفنس پروڈکٹ لسٹ جس کے لیے انڈسٹری لائسنس کی ضرورت  ہوتی ہے؛ خودکار طریقہ کار کے تحت 74 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دیتے ہوئے ایف ڈی آئی  کی پالیسی کا لبرلائزیشن؛ کی اجازت؛ طریقہ کار کو آسان بنانا؛ مشن ڈیف اسپیس کا آغاز؛ اسٹارٹ اپ اور ، چھوٹی،بہت چھوٹی، درمیانہ صنعتوں (ایم ایس ایم ای) پر مشتمل ڈیفنس ایکسیلنس (آئی ڈیکس) اسکیم کے لیے اختراعات کا آغاز؛ سرکاری خریداری (میک اِن انڈیا کو ترجیح) کے سلسلے میں 2017  کے حکم کا نفاذ؛ ہندوستانی صنعت بشمول ایم ایس ایم ای کے ذریعہ دیسی بنانے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے سری جن نام کے ایک گھریلو پورٹل کا آغاز؛ سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر زور دینے کے ساتھ آفسیٹ پالیسی میں اصلاحات اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے اعلیٰ ملٹی پلائرز تفویض کرکے ٹیکنالوجی کی منتقلی؛  دو دفاعی صنعتی راہداریوں کا قیام، ایک اتر پردیش اور ایک تمل ناڈو میں؛ صنعت  پر مبنی آر اینڈ ڈی کے لیے 25فیصد دفاعی آر اینڈ ڈی  بجٹ مختص کرنا؛  اور ملکی ذرائع سے خریداری کے لیے عسکری جدید کاری کے دفاعی بجٹ کی مختص رقم میں بتدریج اضافہ۔

حکومت  نے 2024-25 تک دفاعی برآمدات کے لیے 5 بلین امریکی ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے اور دفاعی برآمدات کو بڑھانے کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی سمیت مختلف اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

  • اسپیشل کیمیکلز، آرگنزم، میٹریلز، آلات اور ٹیکنالوجی (ایس سی او ایم ای ٹی) زمرہ 6  بعنوان ’اسلحے کی فہرست‘  جو اب تک ’ریزرو‘ تھی بحال کردی گئی ہے اور ملٹری اسٹورز کی فہرست کو نوٹیفکیشن  نمبر 115(RE-2013)/2009-2014 مورخہ 13 مارچ  2015 کے ذریعہ منسوخ کر دی گئی ہے۔
  • ڈائریکٹر جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے پبلک نوٹس نمبر 4/2015-20 مورخہ 24 اپریل 2017 کے ذریعہ  اپنا اختیار سونپ دیا ہے اور  ایس سی او ایم ای ٹی کے زمرہ 6 میں برآمداتی اشیاء کے لیے لائسنسنگ اتھارٹی کے طور پر محکمہ دفاعی پیداوار(ڈی ڈی پی) کو مطلع کیا ہے۔ زمرہ 6 (اسلحے کی فہرست) میں متعین اشیاء کی برآمدات کو چھوڑ کر جو ایس سی او ایم ای ٹی کے کموڈیٹی آئیڈنٹیفکیشن نوٹ (سی آئی این) کے نوٹس 2 اور 3 کے تحت شامل ہیں اب وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار کے ذریعہ جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت چلتی ہے۔
  • گولہ بارود کی فہرست کی اشیاء کی برآمد کے لیے معیاری آپریٹنگ عمل (ایس او پی) کو آسان بنایا گیا ہے اور اسے ڈی ڈی پی کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے۔
  • ایکسپورٹ کی اجازت حاصل کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ آن لائن پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ اس پورٹل پر جمع کرائی گئی درخواستیں ڈیجیٹل طور پر دستخط شدہ ہیں اور اجازت نامہ بھی تیز رفتاری سے ڈیجیٹل طور پر جاری کیا جاتا ہے۔
  • ایک ہی ادارے کو ایک ہی پروڈکٹ کے دوبارہ آرڈر میں، مشاورتی عمل کو ختم کر دیا گیا ہے اور فوری طور پر اجازت جاری کر دی گئی ہے۔ مختلف ادارے کو ایک ہی پروڈکٹ کے دوبارہ آرڈر کے لیے، پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کی جانے والی مشاورت اب صرف وزارت خارجہ تک محدود ہے۔
  • انٹرا کمپنی کے کاروبار میں (جو خاص طور پر دفاع سے متعلق پیرنٹ کمپنی کے بیرون ملک کام ہندوستان میں اس کی ذیلی کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے متعلق ہے)، درآمد کرنے والے ملک کی حکومت سے اینڈ یوزر سرٹیفکیٹ (ای یو سی) حاصل کرنے کی پہلے کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے اور 'خریدنے والی' کمپنی ای یو سی جاری کرنے کی مجاز ہے۔
  • واسینار ارینجمنٹ (ڈبلیو اے)ممالک کو انجینئرنگ  کی خدمات (بارودی مواد کی فہرست سے متعلق ٹی او ٹی) فراہم کرنے کے معاملات میں حکومت کے دستخط شدہ ای یو سی کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔
  • ڈبلیو اے کے رکن ممالک کو سول اینڈ استعمال کے لیے سسٹم/پلیٹ فارم کی جائز برآمد ای یو سی یا درآمداتی سرٹیفکیٹ یا درآمد کرنے والے ملک کی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ مساوی دستاویز جمع کرانے سے مشروط تصور کی جاتی ہے۔
  • سول استعمال کے لیے پرزہ جات اور اجزاء کی جائز برآمدات کی اجازت اب وزارت خارجہ کے ساتھ پیشگی مشاورت کے بعد ڈبلیو اے رکن ممالک کو دی جا رہی ہے۔
  • نمائشی مقاصد کے لیے اشیاء کی برآمد کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے (سوائے منتخب ممالک کے)۔
  • برآمداتی مواقع تلاش کرنے اور عالمی ٹینڈر میں شرکت کے لیے اختیارات ڈی آر ڈی او اور ڈی پی ایس یو کے سی ایم ڈی کو سونپے گئے ہیں۔
  • ایس او پی میں پرزوں اور اجزاء کے لیے نیا آسان اینڈ یوزر سرٹیفکیٹ فارمیٹ فراہم کیا گیا ہے۔
  • پرزہ جات اور پرزہ جات کی برآمد کے لیے برآمداتی اجازت کی میعاد کو 02 سال سے بڑھا کر آرڈر/کمپونینٹس کی تکمیل کی تاریخ تک جو بھی بعد میں ہو، کر دیا گیا ہے۔
  • وارنٹی ذمہ داری کے تحت کسی جزو کو تبدیل کرنے کے لیے مرمت یا دوبارہ کام کرنے کے لیے پرزوں اور اجزاء کو دوبارہ برآمد کرنے کے لیے ایک نیاضابطہ ایس او پی میں دوبارہ آرڈر کی ذیلی درجہ بندی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
  • وزارت خارنہ نے مورخہ یکم نومبر 2018 کے نوٹیفکیشن کے ذریعہ چھوٹے ہتھیاروں کے پرزوں اور اجزاء کے لیے فارم ایکس –اے میں آرمز رولز 2016 کے تحت ایکسپورٹ لائسنس جاری کرنے کے لیے اپنے اختیارات محکمہ دفاع کو سونپے ہیں۔ اس کے ساتھ، محکمہ دفاعی پیداوار چھوٹے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے پرزوں اور اجزاء کی برآمد کے لیے برآمد کنندگان کے رابطے کا واحد نقطہ بن جاتا ہے۔
  • حکومت نے اوپن جنرل ایکسپورٹ لائسنس- (او جی ای ایل) ایک بار کا برآمداتی لائسنس، جو صنعت کو او جی ای ایل میں شمار کردہ مخصوص اشیاء کو مخصوص مقامات پر برآمد کرنے کی اجازت دیتا ہے، او جی ای ایل کی درستگی کے دوران برآمد کی اجازت حاصل کیے بغیر نوٹیفائڈ کیا ہے۔ او جی ای ایل کو اینڈ ٹو اینڈ آن لائن پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
  • دفاعی برآمدات کے فروغ کے لیے اسکیم کو مطلع کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ برآمد کنندگان کو حکومت سے اپنی مصنوعات کی تصدیق کروانے کا موقع فراہم کیا جا سکے اور مصنوعات کی ابتدائی توثیق اور اس کے بعد کے زمینی مشق  کے لیے وزارت دفاع کے ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر تک رسائی فراہم کی جائے۔ یہ سرٹیفکیٹ ممکنہ برآمد کنندہ اپنی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں مناسب مارکیٹنگ کے لیے تیار کر سکتا ہے۔
  • دفاعی پیداوار کے محکمے میں ایک علیحدہ سیل تشکیل دیا گیا ہے جس میں برآمدات سے متعلق کارروائیوں کو مربوط اور فالو اپ کیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک سے موصول ہونے والی انکوائریوں، نجی شعبے اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک اور برآمدات میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔
  • دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے، دوستانہ غیر ملکی ممالک (ایف ایف سی) کے  ساتھ ڈی ڈی پی ، وزارت دفاع بیرون ملک ہندوستانی مشن کے ذریعہ  اور ہندوستانی دفاعی صنعتوں کی فعال شرکت کے ساتھ صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ باقاعدہ ویبینار منعقد کیے جاتے ہیں۔
  • دفاعی اتاشیوں کو جن ممالک سے وہ منسلک ہیں وہاں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی ہندوستانی دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کی ایک اسکیم کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
  • دوستانہ غیر ملکی ممالک کو بڑے دیسی دفاعی پلیٹ فارم کی برآمدات کے لیے تیز تر منظوریوں کی سہولت کے لیے وزیر دفاع  کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) تشکیل دی گئی ہے۔

دفاعی امور کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب  سجیت کمار تیواری کے سوال کے  تحریری جواب میں یہ اطلاعات فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

Uno:14049



(Release ID: 1884976) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Tamil