ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پلاسٹک ری سائیکلنگ اہداف
Posted On:
19 DEC 2022 1:55PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ معلومات فراہم کی گئی کہ غیر منظم اور بکھراہوا پلاسٹک کوڑا کرکٹ جس میں پلاسٹک پیکیجنگ بھی شامل ہے، زمینی اور آبی ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 16 فروری 2022 کو گزٹ آف انڈیا میں پلاسٹک فضلہ انتظام کاری قواعد، 2016 کے تحت پلاسٹک پیکیجنگ کے لیے توسیع شدہ پروڈیوسر ذمہ داری سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
رہنما خطوط کے مطابق، پلاسٹک پیکیجنگ پر مندرجہ ذیل زمروں کے تحت احاطہ کیا گیا ہے:
- زمرہ۔ I: سخت پلاسٹک پیکیجنگ
- زمرہ ۔ II: واحد پرت اور ایک سے زائد پرتوں والی لچکد ار پلاسٹک پیکیجنگ (پلاسٹک کی مختلف اقسام کی ایک سے زائد پرت)، پلاسٹک کی شیٹ یا پلاسٹک شیٹ سے تیار کَوَر، کیری بیگس، پلاسٹک کی چھوٹی تھیلی یا پاؤچ
- زمرہ ۔ III: ایک سے زائد پرتوں والی پلاسٹک پیکیجنگ (پلاسٹک کی کم از کم ایک پرت اور پلاسٹک کے علاوہ مٹیرئیل کی کم از کم ایک پرت)
- زمرہ IV: پلاسٹک شیٹ یا اس طرح کی پیکیجنگ کے ساتھ ساتھ کمپوسٹ ایبل پلاسٹک سے تیار کیری بیگز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
رہنما خطوط کے مطابق کم از کم ری سائیکلنگ کے لیے اہداف (ڈسپوزل کی مدت کے خاتمے کو چھوڑکر)مندرجہ ذیل ہیں
پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کی (توسیع شدہ پروڈیوسر ذمہ داری ٹارگیٹ کا فیصد) ری سائیکلنگ کی کم از کم سطح
پلاسٹک پیکیجنگ زمرہ
|
2024-25
|
2025-26
|
2026-27
|
2027-28 سے آگے
|
زمرہ I
|
50
|
60
|
70
|
80
|
زمرہ II
|
30
|
40
|
50
|
60
|
زمرہ III
|
30
|
40
|
50
|
60
|
زمرہ IV
|
50
|
60
|
70
|
80
|
ماحولیاتی معاوضہ ماحولیاتی تحفظ اور معیار کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنے، کنٹرول کرنے اور کم کرنے کے مقصد کے لیے پروڈیوسروں، درآمد کنندگان اور برانڈ کے مالکان کی توسیع شدہ پروڈیوسر ذمہ داری کے اہداف کو پورا نہ کرنے کے سلسلے میں، آلودگی کی ادائیگی کے اصول کی بنیاد پر عائد کیا جائے گا۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.14039
(Release ID: 1884971)
Visitor Counter : 123