زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پی پی وی اور ایف آر قانون کے خلاف کسانوں کا احتجاج

Posted On: 16 DEC 2022 6:33PM by PIB Delhi

 

پودوں کی قسموں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ (پی پی وی ایف آر) قانون 2001 کی 34 ویں شق کے تحت ، ایف ایل-2027 آلو کی قسم کے سلسلے میں، منسوخی کی ایک درخواست داخل کی گئی ہے، جس میں پیپسی کو انڈیا ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیے گئے رجسٹریشن کوختم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔پودوں کی قسموں کے تحفظ اور کسانوں کے حقوق سے متعلق اتھارٹی (پی پی وی) اور (ایف آر اے) نے پی پی وی ایف آر قانون 2001 کی گیارہویں شق کے تحت اپنے دیوانی عدالتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، اس معاملے میں ایک حکم مورخہ 3 دسمبر 2021 کوجاری کیاتھا۔اس حکم کوسی اے (کوم-آئی پی ڈی/پی وی ) میں 2022 کے نمبر 2 میں دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ لہٰذا یہ معاملہ زیر سماعت ہے اور ابھی تک کوئی عبوری حکم  جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پی پی وی ایف آر قانون 2021 میں شق نمبر 39(ایک) (4) کے تحت اس کسان  کو حقوق فراہم کیے گئے، جس نے کوئی نئی قسم تیارکی ہو۔اس کے مطابق وہ اس قانون کے تحت قسم تیار کرنے والے کے طور پر رجسٹریشن  اور دیگر تحفظ کا مجاز ہوگا/ہوگی۔کسانوں کے حقوق کا پوری طرح تحفظ کیا جاتاہے۔ 39 ویں شق (ایک) (4)کے مطابق کسی کسان کو اس کی زرعی پیداوارکو محفوظ کرنے، استعمال کرنے، بوائی، دوبارہ بوائی کرنے، تبادلہ کرنے، کسی کو دینے یا فروخت کرنے کا مجاز سمجھا جائے گا، جس میں کسی طرح اس قانون کے تحت کسی قسم کا تحفظ شدہ بیج بھی شامل ہےجیسا کہ وہ اس قانون کے نافذ ہونے سے پہلے مجاز تھا بشرطیکہ کسان اس قانون کے تحت تحفظ شدہ کسی قسم کے برانڈ والے بیجوں کو فروخت کرنے کا مجاز نہ ہو۔

پی پی وی ایف آر قانون 2001 کے تحت کسانوں کے حقوق بھی بیان کیے گئے ہیں جو پورے بھارت میں قابل نفاذ ہیں۔

یہ جانکاری زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

*************

 

ش ح ۔ا س۔ ج ا

U. No.14022



(Release ID: 1884761) Visitor Counter : 157


Read this release in: English