زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ربیع کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافہ

Posted On: 16 DEC 2022 6:29PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں، محکموں کی تشویش سے متعلق نظریات پر غور کرنے کے بعد، کمیشن برائے زرعی لاگت اور قیمتوں (سی اے سی پی) کی سفارش کی بنیاد پر، ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس 24-2023) کے لیے ربیع کی 6 لازمی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں  (ایم ایس پی) میں اضافہ کیا ہے۔ متعلقہ وزارتوں/محکموں  کے لیے گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت اب 2125 روپے فی کوئنٹل؛ جَو کی قیمت 1735  روپے فی کوئنٹل؛ چنے کی قیمت 5335  روپے فی کوئنٹل؛ مسور کی قیمت 6000  روپے فی کوئنٹل؛ چھوٹی سرسوں کی قیمت 5450  روپے فی کوئنٹل اور زعفران کی قیمت 5650 روپے فی کوئنٹل ہے۔ پچھلے تین برسوں اور موجودہ سال کے لئے 6 لازمی ربیع فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت  (ایم ایس پی ) میں اضافے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ضمیمہ

لازمی زرعی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)

کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) فی کوئنٹل میں

 

 

Minimum Support Prices                        (₹ per quintal)

Absolute Increase over previous year

Sl. No.

Commodity

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

2020-21

2021-22

2022-23

1

WHEAT

1925

1975

2015

2125

50

40

110

2

BARLEY

1525

1600

1635

1735

75

35

100

3

GRAM

4875

5100

5230

5335

225

130

105

4

MASUR (LENTIL)

4800

5100

5500

6000

300

400

500

5

RAPESEED & MUSTARD

4425

4650

5050

5450

225

400

400

6

SAFFLOWER

5215

5327

5441

5650

112

114

209

ملک میں  زرعی اور اس سے منسلک اجناس کی برآمد میں زبردست شرح نمو دیکھنے میں آئی ہے۔ سال 16-2015 کے مقابلے میں، زرعی اور اس سے منسلک برآمدات 16 - 2015 میں 32.81 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 22- 2021 میں 50.24 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں یعنی اس میں 53.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ان اسکیموں کے مثبت نفاذ میں حکومت کی کوششوں سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے ایک حصے کے طور پر، زرعی تحقیق سے متعلق  بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) نے ایک کتاب جاری کی ہے، جس میں ان لاتعداد کامیاب کسانوں میں سے 75,000 کسانوں کی کامیابی کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں جنہوں نے اپنی آمدنی میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ر۔ت ح۔

U- 14015


(Release ID: 1884738)
Read this release in: English